تازہ ترین

چینی باشندوں کی سیکیورٹی کیلیے آزاد کشمیر میں ایف سی تعینات کرنے کا فیصلہ

آزاد کشمیر میں امن وامان کی صورتحال برقرار رکھنے...

ملک سے کرپشن کا خاتمہ، شاہ خرچیوں میں کمی کریں گے، وزیراعظم

وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ کھربوں روپے...

امریکا نے دہشتگردی سے نمٹنے کیلیے پاکستانی اقدامات کی حمایت کر دی

امریکا نے دہشتگردی سے نمٹنے کے لیے پاکستان کے...

آج پاکستان سمیت دنیا بھر میں عالمی یوم مزدور منایا جا رہا ہے

آج پاکستان سمیت دنیا بھر میں عالمی یوم مزدور...

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا اعلان

وزیراعظم شہبازشریف نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی...

آرمی تنصیبات پر حملے ہوئے، آرمی کورٹ فیصلے کرے گی، محسن نقوی

لاہور: نگراں وزیر اعلیٰ پنجاب محسن نقوی کا کہنا ہے کہ 9 مئی کو آرمی تنصیبات پر حملے کیے گئے آرمی کورٹ ہی فیصلے کرے گی۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق نگراں وزیر اعلیٰ پنجاب محسن نقوی نے جناح ہاؤس کے دورے کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ جو لوگ شرپسندی میں ملوث تھے انہیں نہیں چھوڑیں گے۔

انہوں نے کہا کہ جو ہوا درست نہیں تھا لیکن انشا اللہ ہم اس صورتحال سے ریکور کریں گے، جس چوک کی بے حرمتی ہوئی انشا اللہ پاکستان کا یادگار چوک بنایا جائے گا۔

محسن نقوی نے کہا کہ کسی بے گناہ کو نہیں پکڑا جائے گا اس کی گارنٹی دیتا ہوں، شرپسندوں نے حساس تنصیبات کو نقصان پہنچایا، کوئی نئی عدالت نہیں بنائی جارہی ہے، آرمی تنصیبات پر حملے ہوئے آرمی کورٹ فیصلے کرے گی۔

نگراں وزیر اعلیٰ پنجاب نے کہا کہ شرپسندی میں ملوث ذمہ داروں سے کوئی رعایت نہیں برتی جائے گی۔

دوسری جانب ترجمان پنجاب حکومت عامر میر کا کہنا ہے کہ نو مئی کے دہشت گرد زمان پارک میں موجود ہیں اگر چوبیس گھنٹے کے اندر ہمارے حوالے نہ کیے گئے تو قانون حرکت میں آئے گا۔

عامر میر نے کہا کہ جلاؤ گھیراؤ کرنے والوں کو زمان پارک سے ہدایات ملتی رہیں، پولیس کو فری ہینڈ دے دیا ہے گولی کا جواب گولی سے دیا جائے گا۔

انہوں نے کہا کہ سمجھ سے بالاتر ہے عدالتیں دہشت گردوں کو ریلیف پیکیج کیوں دے رہی ہیں شاید اس لیے ہی ملٹری کورٹس کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

Comments

- Advertisement -