تازہ ترین

جاوید شیخ کے ساتھ کونسی ہیروئن اچھی لگتی ہیں؟ مومل نے کیا کہا؟

شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ مومل شیخ نے والد و سینئر اداکار جاوید شیخ سے متعلق سوال کا جواب دے دیا۔

اے آر وائی ڈیجیٹل کے پروگرام ’دی فورتھ امپائر شو‘ میں اداکارہ مومل شیخ، اداکار سمیع خان نے شرکت کی اور میزبان فہد مصطفیٰ کی جانب سے پوچھے گئے مختلف سوالات کے جوابات دیے۔

سیگمنٹ بولنگ گیم میں سابق کپتان اظہر علی، مول شیخ کو بولنگ کررہے تھے جبکہ فیضان شیخ امپائرنگ کے فرائض انجام دے رہے تھے۔

فہد مصطفیٰ نے مومل سے سوال کیا کہ والد جاوید شیخ کے ساتھ آن اسکرین کون سی ہیروئن اچھی لگتی ہیں؟ انہیں تین آپشنز دیے گئے جن میں نیلی، ریما اور شبنم شامل تھیں۔

مومل شیخ نے فوری سے ماضی کی نامور اداکارہ ’نیلی‘ کا نام لیا۔ واضح رہے کہ ماضی میں جاوید شیخ کے ساتھ اداکارہ نیلی کی جوڑی کو مداحوں کی جانب سے پسند کیا جاتا تھا۔

شو میں شریک اداکار سمیع خان سے سوال کیا گیا کہ ’خلیل الرحمان قمر اور سید نور میں سے کس کی فلم میں اداکاری کرنے سے پہلے سوچیں گے؟

انہوں نے مسکراتے ہوئے پوچھا کہ ’نام کیا کیا ہیں؟ جس پر فہد مصطفیٰ نے کہا کہ جو آپ نے سنا۔‘ سمیع خان کہتے ہیں کہ تو پھر سوچوں گا۔‘

تاہم سمیع خان نے کہا کہ ’سید نور کی فلم کرتے ہوئے وہ سوچیں گے۔‘

Comments

- Advertisement -