تازہ ترین

رواں سال وفاقی بجٹ میں مختلف شعبوں کیلئے مختص فنڈز سے رقم جاری نہ ہوسکی

اسلام آباد : بجٹ 24-2023 مختلف شعبوں کیلئے مختص فنڈز سے رقم جاری نہ ہوسکی ،سیکیورٹی کیلئے چالیس ارب، زرعی پیداوار بڑھانے کیلئے د س ارب، فلم فنانس کیلئے ایک ارب روپے رکھے گئے تھے۔

تفصیلات کے مطابق رواں سال وفاقی بجٹ میں مختلف اقدامات کیلئے فنڈزتو رکھے لیکن ایک روپیہ جاری نہیں کیا گیا، رواں سال سیکیورٹی کیلئے چالیس ارب، زرعی پیداوار بڑھانے کیلئے د س ارب، فلم فنانس کیلئے ایک ارب روپے رکھے گئے تھے۔ مگر کسی کو ایک روپیہ بھی جاری نہیں کیا۔

دستاویز میں بتایا کہ سیکیورٹی میں اضافے کیلئے 40 ارب میں سے کوئی گرانٹ جاری نہیں کی گئی، رواں سال سیکیورٹی میں اضافے کیلئے40 ارب روپے کی گرانٹ رکھی گئی تھی اور آئندہ مالی سال بھی سیکیورٹی میں اضافے کیلئے 40 ارب روپے کی گرانٹ مختص کئے گیے۔

زرعی پیداواربڑھانےکےاقدامات کیلئے10ارب میں سےکوئی گرانٹ جاری نہیں کی گئی اور آئندہ مالی سال زرعی پیداوار بڑھانے کے اقدامات کیلئے ایک ارب گرانٹ مختص کی گئی ہے۔

فلم فنانس فنڈ کے تحت ایک ارب روپے میں سے کوئی فنڈز جاری نہیں کئے گئے جبکہ آرٹسٹ اسسٹنس فنڈز کیلئے بھی ایک ارب میں سے کوئی رقم جاری نہیں کی گئی۔

اس کے علاوہ نیشنل فلم پروڈکشن انسٹیٹیوٹ کیلئے بھی ایک ارب میں سے اور پبلسٹی اینڈ ایڈورٹائزنگ کیلئے ایک ارب روپے میں سے کوئی فنڈز جاری نہیں کئے گئے۔

Comments

- Advertisement -