اشتہار

جناح انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر منی لانڈرنگ کی کوشش ناکام ، مسافر سے 23ہزار ڈالر برآمد

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی : جناح انٹرنیشنل ائرپورٹ پر کسٹمز نے بڑی کارروائی کرتے ہوئے مسافر سے 23ہزار ڈالر برآمد کرلئے، جو پاکستانی روپے میں 66لاکھ مساوی ہیں۔

تفصیلات کے مطابق کراچی میں جناح انٹرنیشنل ائرپورٹ پر کسٹمز حکام نے منی لانڈرنگ کی کوشش ناکام بنادی۔

کٹریٹ آف کسٹمز جناح انٹرنیشنل ائرپورٹ کراچی کے انٹرنیشنل ڈپارچر لاؤنج پر تعینات کسٹمز کے عملے نے ترکش ایئر لائن کی فلائٹ نمبر TK 709 سے امریکہ جانے والے مسافر کے سامان کی تلاشی لی تو اس کے قبضے سے 23 ہزار 550 امریکن ڈالر برآمد کرلئے جو کہ 66 لاکھ پاکستانی روپے کے مساوی ہیں۔

- Advertisement -

حکام کا کہنا تھا کہ مسافر نے برآمد شدہ ڈالر اپنے شولڈر بیگ میں چھپائے ہوئے تھے ، مسافر کے خلاف کسٹم ایکٹ کے تحت کارروائی عمل میں لائی گئی، مزید تفتیش جاری ہے۔

حکومت پاکستان/ اسٹیٹ بینک آف پاکستان کی جانب سے بیرون ملک جانے والے مسافروں کے لئے 5000 ڈالر فی مسافر کی حد مقرر ہے۔

Comments

اہم ترین

محمد صلاح الدین
محمد صلاح الدین
محمد صلاح الدین اے آروائی نیوز سے وابستہ سینئر صحافی ہیں اور ایوی ایشن سے متعلقہ امور کی رپورٹنگ میں مہارت رکھتے ہیں

مزید خبریں