تازہ ترین

چینی باشندوں کی سیکیورٹی کیلیے آزاد کشمیر میں ایف سی تعینات کرنے کا فیصلہ

آزاد کشمیر میں امن وامان کی صورتحال برقرار رکھنے...

ملک سے کرپشن کا خاتمہ، شاہ خرچیوں میں کمی کریں گے، وزیراعظم

وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ کھربوں روپے...

امریکا نے دہشتگردی سے نمٹنے کیلیے پاکستانی اقدامات کی حمایت کر دی

امریکا نے دہشتگردی سے نمٹنے کے لیے پاکستان کے...

آج پاکستان سمیت دنیا بھر میں عالمی یوم مزدور منایا جا رہا ہے

آج پاکستان سمیت دنیا بھر میں عالمی یوم مزدور...

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا اعلان

وزیراعظم شہبازشریف نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی...

مزید طوفانی بارشوں کی پیش گوئی، الرٹ جاری

اسلام آباد : محکمہ موسمیات نے مزید طوفانی بارشوں کی پیش گوئی کردی ، جس کے بعد متعلقہ اداروں کی جانب سے الرٹ جاری کردیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق ملک بارش کے طاقتورمغربی سسٹم کی لپیٹ میں آگیا، کراچی سے کشمیر، بلوچستان سے گلگت بلتستان تک بارش کے دھواں دھار اسپیل جاری ہے۔

محکمہ موسمیات نے ملک بھر میں مزید طوفانی بارشوں کا امکان ظاہر کردیا ، جس کے پیش نظر این ڈی ایم اے نے ندی نالوں میں طغیانی، نشیبی علاقے زیر آب آنے، لینڈ سلائیڈنگ اور آسمانی بجلی گرنےکےخطرات سے آگاہ کردیا ہے۔

متعلقہ اداروں کی جانب سے الرٹ جاری کردیا گیا ہے، ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی پنجاب کا کہنا ہے کہ پنجاب میں آج گرج چمک کے ساتھ طوفانی بارشوں کے امکانات ہیں، لاہور، راولپنڈی، گوجرانوالا، فیصل آباد ، سرگودھا، ڈیرہ غازی خان، ملتان،ساہیوال اوربہاولپورڈویژن میں بارش متوقع ہے۔

ڈی جی خان ، اورکوہ سلیمان کے ندی نالوں میں شدید طغیانی کابھی خدشہ ہے، مری اورگلیات میں بارش کےباعث لینڈ سلائیڈنگ ہو سکتی ہے۔

ڈی جی پی ڈی ایم عرفان علی کاٹھیا کا کہنا تھا کہ بالائی پنجاب کے اضلاع میں ژالہ باری کے بھی امکانات ہیں جبکہ موجودہ موسمی صورتحال میں آسمانی بجلی کی گرج چمک کے امکانات زیادہ ہیں، شہریوں سے اپیل ہے آسمانی بجلی سے بچاؤ کیلئے محفوظ مقامات پر رہیں۔خراب موسمی صورتحال میں کھلے آسمان تلے ہرگز مت جائیں ۔

عرفان علی کاٹھیا نے بتایا کہ موجودہ موسمی صورتحال میں آسمانی بجلی کی گرج چمک کے امکانات زیادہ ہیں ۔ آسمانی بجلی سے بچاؤ کیلئے محفوظ مقامات پر رہیں۔خراب موسمی صورتحال میں کھلے آسمان تلے ہرگز مت جائیں ۔

پی ڈی ایم حکام کے مطابق آسمانی بجلی بارش برسانے والے سسٹم سے دس میل دور تک گر سکتی ہے۔

ڈی جی پی ڈی ایم اے نے ہدایت دیتے ہوئے کہا لینڈ سلائڈ نگ والے علاقوں میں سڑکوں کی بحالی کم سے کم وقت میں ہونی چاہئے۔ ریسکیو ادارے پی ڈی ایم اے کے ساتھ کوآرڈینیشن میں ہیں۔ ہنگامی صورتحال میں پی ڈی ایم اے کی ہیلپ لائن 1129پر رابطہ کر یں

یاد رہے بلوچستان اور خیبرپختونخوا میں نشیبی علاقے ڈوب گئے جبکہ شدید اورغیرمعمولی بارشوں سےنظام زندگی تہس نہس ہوگیا ، پنجاب میں بھی بارشوں سے معمولات زندگی متاثر رہے۔

بارشوں کے باعث حادثات اور آسمانی بجلی گرنے کے واقعات میں مجموعی طورپر تیس سےزائد شہری جاں بحق ہوگئے جبکہ درجنوں زخمی ہوئے۔

Comments

- Advertisement -