بچہ چاہے انسان کا ہو یا جانور کا، کسی بھی مشکل میں ہو تو اس کی ماں ہر رکاوٹ اور پریشانی کو پس پشت ڈال کر اپنے لخت جگر کو بچانے کی پوری کوشش کرتی ہے چاہے اس کام میں اس کی جان ہی خطرے میں کیوں نہ پڑ جائے۔
مائیں ہی اپنے بچے کی سچی محافظ ہوتی ہیں، کچھ ایسا ہی منظر اس ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے، ہتھنی کا بچہ کسی گڑھے میں گرا اور ہزار کوشش کے باوجود نکل نہ سکا، ہتھنی بھی اپنے بچے کو بچاتے ہوئے اپنے بھاری بھرکم وزن کے باعث گڑھے میں ہی پھنس گئی۔
Here is the story of a team whose efforts to rescue innocent souls tell us life can be meaningful 👏 pic.twitter.com/NvKhEC7PDj
— Epic Videos (@EpicVideosOnly) February 12, 2023
یہ دیکھ کر مقامی افراد نے ریسکیو عملے کو اطلاع دی جس نے کافی تگ و دو کے بعد کرین کے ذریعے دونوں ماں بچے کو گڑھے سے باہر نکالا لیکن ماں کافی دیر پڑے رہنے کے باعث گڑھے میں ہی بے ہوش ہوگئی تھی۔
بعد ازاں جانوروں کے ڈاکٹروں اور رضاکاروں کی ایک ٹیم نے ہتھنی کو ابتدائی طبی امداد فراہم کی جس کے نتیجے میں اسے کچھ دیر بعد ہوش آگیا۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اس ویڈیو کو ایک لاکھ سے زائد صارفین نے دیکھا اور ریسکیو ٹیم کی شاندار کاوشوں اور کارکردگی کو سراہا۔