تازہ ترین

چینی باشندوں کی سیکیورٹی کیلیے آزاد کشمیر میں ایف سی تعینات کرنے کا فیصلہ

آزاد کشمیر میں امن وامان کی صورتحال برقرار رکھنے...

ملک سے کرپشن کا خاتمہ، شاہ خرچیوں میں کمی کریں گے، وزیراعظم

وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ کھربوں روپے...

امریکا نے دہشتگردی سے نمٹنے کیلیے پاکستانی اقدامات کی حمایت کر دی

امریکا نے دہشتگردی سے نمٹنے کے لیے پاکستان کے...

آج پاکستان سمیت دنیا بھر میں عالمی یوم مزدور منایا جا رہا ہے

آج پاکستان سمیت دنیا بھر میں عالمی یوم مزدور...

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا اعلان

وزیراعظم شہبازشریف نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی...

ڈاکٹرعاصم طاقت کے نشے میں دھت ہیں: فیصل سبزواری

متحدہ قومی موومنٹ پاکستان (ایم کیو ایم) کے رہنما فیصل سبزواری نے کہا ہے کہ ڈاکٹر عاصم کو معتبر سمجھتے تھے مگر وہ بھی طاقت کے نشے میں دھت ہیں۔

کراچی میں پریس کانفرنس سے گفتگو کرتے ہوئے ایم کیو ایم کے رہنما فیصل سبزواری نے کہا ہے کہ نگراں وزیراعلیٰ سندھ میٹھی میٹھی باتیں کرتے ہیں لیکن اندر سے جیالے ہیں، ایم کیو ایم  نے بلدیاتی الیکشن کا بائیکاٹ کیا، پی پی ضلع وسطی سے 3 سیٹیں نہ  لے سکی۔

فیصل سبز واری کا کہنا تھا کہ جنہوں نے جھگڑا کرنا ہوتا ہے وہ سیاسی سرگرمیوں میں بیوی، بچوں کو شریک نہیں کرتے، ایم کیو ایم لندن والے ہماری دشمنی میں پی پی لیاری گینگ وار پھر مسلط کرنا چاہتے ہیں یہ سیاسی عزائم کے لیے معصوم لوگوں کو بھینٹ چڑھا رہے ہیں۔

ایم کیو ایم رہنما کا کہنا تھا کہ ہم  نے مطالبہ کیا ہے کہ ہتھیار لیکر چلنے پر پابندی لگائی جائے، ہمیں معلوم ہے کہ ڈاکٹر عاصم کے تانے بانے کہاں سے ملتے ہیں، ان کے لگائے ہوئے ایس ایچ اوز ہمارے گھروں پر چھاپے مار رہے ہیں، اگر ان ایس ایچ اوز میں اتنی ہمت ہوتی تو کچے سے لوگوں کو گرفتار کر کے دکھاتے۔

 فیصل سبزواری دعویٰ کیا کہ ناظم آباد میں جو کچھ ہوا ہے اس کی ویڈیوز موجود ہیں، ناظم آباد میں پانی چوروں کو کئی کئی پولیس اہلکار دے رکھے ہیں، ڈاکٹر عاصم کو معتبر سمجھتے تھے مگر وہ بھی طاقت کے نشے میں دھت ہیں۔

انہوں نے کہا کہ مسرور احسن استاد دھمکیاں دے رہا ہے کہ 9 فروری کے بعد دیکھوں گا، ہمارے کارکن فراز کو شہید کیا اور پولیس قاتل کو گرفتار نہیں کر رہی، ہمارے کارکن تھانے گئے تو نالائق ایس ایچ او نے ایف آئی آر نہیں کاٹی۔

فیصل سبزواری کا کہنا تھا کہ پولیس، اربوں کرپشن کی طاقت سے ضلع وسطی کو لاڑکانہ بنانے کی کوشش کی جارہی ہے، الیکشن تک تمام اسلحہ لائسنس منسوخ کئے جائیں۔

Comments

- Advertisement -