تازہ ترین

چینی باشندوں کی سیکیورٹی کیلیے آزاد کشمیر میں ایف سی تعینات کرنے کا فیصلہ

آزاد کشمیر میں امن وامان کی صورتحال برقرار رکھنے...

ملک سے کرپشن کا خاتمہ، شاہ خرچیوں میں کمی کریں گے، وزیراعظم

وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ کھربوں روپے...

امریکا نے دہشتگردی سے نمٹنے کیلیے پاکستانی اقدامات کی حمایت کر دی

امریکا نے دہشتگردی سے نمٹنے کے لیے پاکستان کے...

آج پاکستان سمیت دنیا بھر میں عالمی یوم مزدور منایا جا رہا ہے

آج پاکستان سمیت دنیا بھر میں عالمی یوم مزدور...

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا اعلان

وزیراعظم شہبازشریف نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی...

ایم کیو ایم نے ایک بار پھر وزیر اعظم سے پیپلز پارٹی کی شکایت کر ڈالی

متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو اہم) پاکستان نے وزیر اعظم شہباز شریف سے ایک بار پھر پیپلز پارٹی کی شکایت کر دی۔

ذرائع کے مطابق کنوینر خالد مقبول صدیقی کی قیادت میں ایم کیو ایم وفد نے وزیر اعظم شہباز شریف سے ملاقات کی اور سندھ میں حلقہ بندیوں اور بلدیاتی اختیارات سے متعلق تحفظات ان کے سامنے رکھے۔

ایم کیو ایم وفد نے وزیر اعظم سے کہا: ’بہت ہوا، معاہدوں پر عمل نہیں ہو رہا ہم جائیں تو کہاں جائیں؟ ہمیں بتا دیا جائے وعدوں پر عمل نہیں کرنا تو ہم اپنا فیصلہ کریں۔ وزیر اعظم صاحب، آپ اور فضل الرحمٰن معاہدوں کے ضامن تھے۔ آپ لوگ اپنا کردار ادا کریں۔‘

وفد نے کہا: ‘پیپلز پارٹی معاہدوں پر عمل نہیں کر رہی۔ حلقہ بندیوں اور بلدیاتی اختیارات پر کوئی پیش رفت نہیں۔‘

یہ بھی پڑھیں: ایم کیو ایم نے حکومتی اتحاد چھوڑنے کا عندیہ دے دیا

ملاقات میں خالد مقبول صدیقی اور وسیم اختر نے شہری سندھ سے متعلق مسائل وزیر اعظم کے سامنے دہرائے اور کہا کہ ایم کیو ایم کو سیاسی آزادی نہیں دی جا رہی، شہر سے پارٹی کے بینرز اور پرچم کو اتار دیا جاتا ہے۔

ذرائع کے مطابق وزیر اعظم شہباز شریف نے ایم کیو ایم وفد کو یقین دہانی کروا دی۔ شہباز شریف نے کہا کہ اس متعلق پیپلز پارٹی قیادت سے بات کی جائے گی، ایم کیو ایم سمیت تمام اتحادی اہم ہیں۔

وزیر اعظم نے وفد سے کہا کہ جو وعدے کیے پورے ہوں گے، بطور ضامن کردار ادا کروں گا۔

Comments

- Advertisement -