تازہ ترین

کارکنان تیار رہیں فیصلے کا وقت آگیا، خالد مقبول صدیقی

کراچی: متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کے کنوینئر خالد مقبول صدیقی نے کارکنان کو الرٹ رہنے کی ہدایات دے دیں۔

تفصیلات کے مطابق ایم کیو ایم بہادرآباد مرکز میں منعقدہ جنرل ورکرز اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے خالد مقبول صدیقی نے کہا کہ اب فیصلوں کا وقت آگیا ہے،ہم نے وقت دے کر حجت تمام کردی ہے۔

انہوں نے کہا کہ ستر سالوں سے لوٹنے والے اس ملک کو لوٹ رہے ہیں، اب بس کردو، ملک غیر محفوظ ہاتھوں میں ہے، جو دنیا کے بہترین غلام تھے وہ ملک کے آقا بن گئے، جو بہترین غلام ہوتےہیں وہ بدترین آقا ثابت ہوتے ہیں۔

خالد مقبول صدیقی نے سابق وزیراعظم کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ ریاست کو پتہ ہونا چاہیےکہ پراجیکٹ عمران خان ناکام ہوگیا یہاں ایسےکئی پراجیکٹ ناکام ہوتےہیں بلکہ آنکھیں بھی دکھاتےہیں،ریاست کو اُن پرہاتھ رکھناچاہیےتھا جنکی تاریخ قربانی کےسوا کچھ نہیں۔

انہوں نے کہا کہ جو وہ بولتاہےمیں کہےدیتا تو میری ماں مجھےتلاش کررہی ہوتی،ریاست کوگالی دینےکےبعد ان کے دو لوگ گرفتارہوئےتوآہ وبکاسنیں،ہمارےدو سو کارکنان لاپتہ ہیں تم نےایک آوازاٹھائی؟۔

مزید پڑھیں: ’اقتدار میں موجود لوگوں سے خطرہ ہے، چیف جسٹس ایکشن لیں

خالدمقبول کا کہنا تھا کہ ڈومیسائل کےفرق سےرویےکا اتنابڑا فرق ہوتوملک بچتےنہیں، اس ملک کوصرف انصاف جوڑ کررکھ سکتاہے۔

وزیراعظم سے بھی شکوہ کرتے ہوئے خالد مقبول صدیقی نے کہا کہ وزیراعظم صاحب آپ پر بھی ہماری تنظیم کا قرض ہے آپ کو آخری بار یاد دلا رہا ہوں جب کراچی آئیے اور یہاں آکر لوگوں کو یقین دلائیں کہ لوگوں کو کہیں کہ اب ہم پر کوئی ظلم نہیں ہوگا۔

Comments

- Advertisement -