کراچی : ٹریفک حادثے میں گزشتہ روز جاں بحق ہونے والے وفاقی وزیر مذہبی امور مفتی عبدالشکور کی میت لکی مروت پہنچا دی گئی ،میت آبائی گاﺅں پہنچانے کے بعد دوپہر 2 بجے نماز جنازہ پڑھائی جائے گی۔
تفصیلات کے مطابق مفتی عبدالشکور کی نماز جنازہ ادا کردی گئی مولانا فضل الرحمان نماز جنازہ پڑھائی۔ ان کی نماز جنازہ جامعہ دارالسلام جی سکس میں ادا کی گئی تھی۔
مفتی عبدالشکور کی نماز جنازہ میں نماز جنازہ میں شرکت کے لئے ارکان پارلیمنٹ سمیت علماء اور جے یو آئی کے کارکنان کی بڑی تعداد میں شرکت کی۔
نمایاں سیاستدانوں میں سابق وزیراعظم یوسف رضا گیلانی، ن لیگ کے رہنماڈاکٹر طارق فضل چودھری اور دیگرشعبوں سے وابستہ شخصیتوں نے بھی نماز جنازہ میں شرکت کی۔
نمازجنازہ میں شہریوں اورمعززین بڑی تعداد میں شرکت کی۔مفتی عبدالشکور کی نمازے جنازہ کی ادائیگی کے بعد میت ان کے آبائی گاؤں لگی مروت روانہ کردی گئی۔