اشتہار

شاہین اور حارث کی حالیہ کارکردگی سوالیہ نشان ہے، محمد عامر

اشتہار

حیرت انگیز

قومی کرکٹ ٹیم کے سابق فاسٹ بالر محمد عامر نے کہا ہے کہ شاہین شاہ آفریدی اور حارث رؤف کی پرفارمنس سوالیہ نشان ہے، سرفراز کو کپتانی اور مکی آرتھر کو کوچنگ سے ہٹانا غلط فیصلہ تھا۔

یہ بات انہوں نے اے آر وائی نیوز کے پروگرام ’باؤنسر عید اسپیشل‘ میں میزبان شعیب جٹ سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کہی۔

محمد عامر نے کہا کہ اگر حالیہ کارکردگی دیکھی جائے تو نسیم شاہ بہت بہترین جارہا ہے اس کی بالنگ پر بہت اچھی گرفت ہے جبکہ شاہین شاہ آفریدی کی بال اس طرح سوئنگ نہیں ہورہی جیسے کہ پہلے تھی اور حارث کو بھی اپنی کارکردگی میں مزید بہتی لانا پڑے گی۔

- Advertisement -

انہوں نے کہا کہ آخری ورلڈ کپ میں ہماری ٹیم ٹاپ فور میں تھی اور رن ریٹ کی وجہ سے باہر ہوئی تھی، ہم نے ڈرف پہلا میچ ہرٹ کیا تھا۔ ویسٹ انڈیز کیخلاف میچ میں ہی ہمارا رن ریٹ نیچے چلا گیا تھا، ورلڈ کپ جیتنے کے لیے کپتان کو دلیر ہونا پڑتا ہے۔

ایک سوال کے جواب میں ان کا کہناتھا کہ 2019 کے ورلڈ کپ میں ایک مائنڈ سیٹ بن گیا تھا اور لوگ موقع کی تلاش میں تھے کہ سرفراز احمد کو کپتانی سے اور مکی آرتھر کو کوچنگ سے لازمی ہٹانا ہے جو میں سمجھتا ہوں بہت غلط فیصلہ تھا۔

محمد عامر نے بتایا کہ قذافی اسٹیڈیم میں ہمارا کیمپ لگا ہوا تھا اور مدثر نذر نے وسیم اکرم بھائی کو بلا کر مجھے دکھایا تو وسیم اکرم بھائی نے میرے بالنگ اسٹائل کو پسند کرتے ہوئے شام کو ہی ایک ٹی وی چینل پر کہا کہ اگر میرے اختیار میں ہو تو محمد عامر کو آج ہی قومی ٹیم میں شامل کرلوں یہ ان سے پہلی ملاقات تھی۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں