تازہ ترین

چینی باشندوں کی سیکیورٹی کیلیے آزاد کشمیر میں ایف سی تعینات کرنے کا فیصلہ

آزاد کشمیر میں امن وامان کی صورتحال برقرار رکھنے...

ملک سے کرپشن کا خاتمہ، شاہ خرچیوں میں کمی کریں گے، وزیراعظم

وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ کھربوں روپے...

امریکا نے دہشتگردی سے نمٹنے کیلیے پاکستانی اقدامات کی حمایت کر دی

امریکا نے دہشتگردی سے نمٹنے کے لیے پاکستان کے...

آج پاکستان سمیت دنیا بھر میں عالمی یوم مزدور منایا جا رہا ہے

آج پاکستان سمیت دنیا بھر میں عالمی یوم مزدور...

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا اعلان

وزیراعظم شہبازشریف نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی...

’مجھے میرا فون چاہیے‘

اے آر وائی ڈیجیٹل کے ڈرامہ سیریل ’تیرے عشق کے نام‘ میں حبا بخاری (رتبا) کی اداکاری مداحوں کو بھا گئی۔

اے آر وائی ڈیجیٹل کے ڈرامہ سیریل ’تیرے عشق کے نام‘ میں اسامہ خان (التمش)، حبا بخاری (رتبا)، زاویار نعمان (خورشید، شیدے)، یشما گل (ازکا)، ندا ممتاز، جمال شاہ، اریشا رضی خان، نادیہ افگن، ساجد شاہ، منزہ عارف، ودیگر اداکاری کے جوہر دکھا رہے ہیں۔

ڈرامے کی ہدایت کاری کے فرائض احمد بھٹی نے انجام دیے ہیں جبکہ اس کی کہانی ماہا ملک نے لکھی ہے۔

’تیرے عشق کے نام‘ کی کہانی حبا بخاری، اسامہ خان، یشما گل اور زاویار نعمان کے گرد گھومتی ہے جس میں دکھایا گیا ہے کہ حبا اور اسامہ محبت کرتے ہیں لیکن والد اس کے خلاف ہوتے ہیں جبکہ زاویار نعمان بھی حبا بخاری سے محبت کرتے ہیں لیکن وہ ہر وقت ان کا مذاق اڑاتی رہتی ہیں۔

گزشتہ قسط میں دکھایا گیا والد رتبا سے موبائل فون لے کر رکھ لیتے ہیں وہ غصے میں آکر کہتی ہیں کہ ’بابا مجھے میرا فون چاہیے، آپ میرے ساتھ ایسا نہیں کرسکتے۔‘

والد کہتے ہیں کہ کیوں، کیوں نہیں کرسکتا میں ایسا، باپ ہوں تمہارا اگر محسوس کروں کہ کوئی چیز تمہارے لیے نقصان دہ ہے تو اسے تم سے دور رکھ سکتا ہوں۔‘

وہ کہتے ہیں کہ ’میں نہیں چاہتا کہ تم التمش سے بات کرو یا اس کے بارے میں سوچو بھی۔‘

رتبا کہتی ہیں کہ ‘اگر آپ مجھے روکیں گے تو میں یہ گھر چھوڑ کر التمش کے پاس چلی جاؤں گی۔‘ رتبا کا یہ کہنا تھا کہ والد انہیں زور دار تھپڑ مار دیتے ہیں۔‘

جمال شاہ کہتے ہیں کہ ’تم مجھ سے دور جانا چاہتی ہو، اپنے باپ کے سائے سے محروم ہونا چاہتی ہو، ایک باپ کی مجبوری اور بے بسی دیکھو کہ تمہارے چاہتے ہوئے بھی میں تمہاری خواہش پوری نہیں کرسکتا۔‘

وہ کہتے ہیں کہ ’یاد رکھنا رتبا، تمہیں زندگی اپنا اصل روپ تب دکھائے گی جب تم اپنی خواہش پوری کرلو گی۔‘
جمال شاہ کہتے ہیں کہ اب تم میرے سامنے تب آنا جب تمہیں باپ سے بات کرنے کی تمیز آجائے۔

کیا والد رتبا کو التمش سے بات کرنے سے روک پائیں گے؟ کیا رتبا کی شادی خورشید سے کردی جائے گی؟ یہ جاننے کے لیے ’تیرے عشق کے نام‘ کی اگلی قسط ہر جمعرات کی رات 8 بجے دیکھیں۔

Comments

- Advertisement -