اشتہار

پی ایس ایل 8: ملتان سلطانز نے زلمی کو باآسانی قابو کرلیا

اشتہار

حیرت انگیز

ملتان: ملتان سلطانز نے پی ایس ایل کے پانچویں میچ میں پشاور زلمی کو باآسانی 56 رنز سے شکست دے دی ہے۔

تفصیلات کے مطابق ہوم گراؤنڈ میں ملتان سلطانز نے مسلسل دوسری کامیابی سمیٹ لی ہے، آج ہونے والے میچ میں محمد رضوان کی ملتان سلطانز نے بابراعظم کی پشاور زلمی کو 56 رنز کے بھاری مارجن سے شکست دی۔

پشاور زلمی211رنزکےتعاقب میں154رنزپر ڈھیر ہوگئی، ابھرتے ہوئے کھلاڑی صائم ایوب کی نصف سنچری اور حارث کے40رنز بھی رائیگاں گئی۔ملتان سلطانز کی جانب سے اسامہ میراوراحسان اللہ نے 3 تین وکٹیں حاصل کیں ، سلمان ارشاد نے 2شکارکئے۔

- Advertisement -

اس سے قبل ملتان سلطانز نے مقررہ 20 اوورز میں 3 وکٹوں کے نقصان پر 210 رنز بنائے، ریلی روسو نے پشاور زلمی کے بولرز کی خوب درگت بنائی اور 36 گیندوں پر 75 رنز کی دلکش اننگز کھیلی، ان کی اننگز میں 2 چھکے اور 12 چوکے شامل تھے۔

https://twitter.com/MultanSultans/status/1626595890160099331?s=20

ملتان سلطانز کے کپتان محمد رضوان کے بلے نے بھی رنز اگلے، انہوں نےآج پھر نصف سینچری اسکور کی وہ 66 رنز بناکر آؤٹ ہوئے۔اس کے علاوہ شان مسعود 20، ڈیوڈ ملر23 اور کیرون پولارڈ نے 15 رنز بنائے۔

پشاور زلمی کی جانب سے سلمان ارشاد نے 2 جبکہ صفیان مقیم نے ایک وکٹ حاصل کی۔

Image

ٹاس کے بعد زلمی کے کپتان بابر اعظم کا کہنا تھا کہ  آج پچ اچھی لگ رہی ہے جبکہ دوسری اننگز میں ڈیو فیکٹر بھی ہو گا اس لیے پہلے باولنگ کرنے کا فیصلہ کیا۔

یہ بھی پڑھیں: کیا کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے محمد حفیظ کو نمبر 8 پر کھلا کر غلطی کی؟

ملتان سلطانز کے کپتان محمد رضوان نے کہا کہ ٹاس جیت کر ہم بھی پہلے باولنگ کرتے۔Image

اس فتح کے ساتھ ملتان سلطانز دومیچز جیت کر پوائنٹس ٹیبل پر سرفہرست آگئی ہے جبکہ پشاور زلمی دو میچز کھیل کر تیسرے نمبر پر موجود ہے۔

پی ایس ایل کے تمام میچز اے اسپورٹس پر براہ راست دکھائے جا رہے ہیں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں