تازہ ترین

امریکا نے دہشتگردی سے نمٹنے کیلیے پاکستانی اقدامات کی حمایت کر دی

امریکا نے دہشتگردی سے نمٹنے کے لیے پاکستان کے...

آج پاکستان سمیت دنیا بھر میں عالمی یوم مزدور منایا جا رہا ہے

آج پاکستان سمیت دنیا بھر میں عالمی یوم مزدور...

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا اعلان

وزیراعظم شہبازشریف نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی...

’جس دن بانی پی ٹی آئی نے کہہ دیا ہم حکومت گرادیں گے‘

اسلام آباد: وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈا پور...

5 لاکھ سے زائد سمز بند کرنے کا آرڈر جاری

ایف بی آر کی جانب سے 5 لاکھ 6...

’اصل زندگی میں رمشا جیسی نہیں ہوں‘

ڈرامہ انڈسٹری کی اداکارہ تانیہ حسین کا کہنا ہے کہ اصل زندگی میں رمشا جیسی نہیں ہوں۔

اے آر وائی ڈیجیٹل کے ڈرامہ سیریل ’مقدر کا ستارہ‘ میں تانیہ حسین رمشا کا منفی کردار نبھا رہی ہیں جس میں وہ آریز احمد (فیضان) کے ساتھ محبت کا ڈرامہ رچا کر ان کی دولت لوٹنا چاہتی ہیں۔

ڈرامہ اختتام کی جانب گامزن ہے اور مداحوں کی جانب سے رمشا کے کردار کو پسند کیا گیا۔

تانیہ حسین نے انسٹاگرام پوسٹ میں آخری اقساط کی شوٹنگ کی ویڈیو شیئر کی جس میں وہ اپنی صفائی دینے کی کوشش کررہی ہیں۔

اداکارہ نے پوسٹ میں لکھا کہ ’رمشا الوداع، ایک اور کردار ختم ہوگیا۔

انہوں نے لکھا کہ ’رمشا وہ تھی جس سے میں تعلق نہیں رکھتی کیونکہ میں حقیقی زندگی میں اس جیسی نہیں ہوں پھر بھی کردار کو زندہ کرنے کی پوری کوشش کی۔

تانیہ حسین نے مزاحیہ انداز میں کہا کہ ’رمشا سے محبت اور زیادہ تر نفرت کرنے کے لیے آپ کا شکریہ۔‘

واضح رہے کہ مقدر کا ستارہ کی کاسٹ میں بابر علی، نادیہ حسین، آریز احمد، فاطمہ آفندی، لائبہ خان، رمہا احمد، سلمیٰ حسن ودیگر شامل ہیں۔

Comments

- Advertisement -