اشتہار

یونیورسٹی میں خونریزی، انجینئرنگ کا طالبعلم ہلاک

اشتہار

حیرت انگیز

بھارتی پنجاب کے شہر پٹیالہ کی پنجابی یونیورسٹی میں دو گروپوں کے درمیان مہلک تصادم میں 20 سالہ طالب علم ہلاک ہو گیا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق پنجابی یونیورسٹی کے طالب علم کے قتل کی ایک سی سی ٹی وی فوٹیج سامنے آئی ہے۔ مقتول کی شناخت نوجوت سنگھ کے طور پر ہوئی ہے جو انجینئرنگ کا طالب علم ہے۔ اسٹوڈنٹس اور کچھ بیرونی افراد کے درمیان تصادم کے بعد نوجوت کو قتل کیا گیا ۔

ویڈیو میں موٹر سائیکل پر سوار حملہ آوروں کو موقع سے آسانی سے بھاگتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے جب کہ کچھ طلبہ زخمی نوجوان کو موٹرسائیکل پر بٹھا رہے ہیں اور اسے اسپتال روانہ کیا جا رہا ہے۔

- Advertisement -

یونیورسٹی حکام کے مطابق یہ تصادم اس وقت ہوا جب انجینئرنگ کالج کے باہر کچھ بیرونی افراد آپس میں لڑ پڑے اس دوران ملزم نے طالب علم پر چاقو سے وار کیا جسے سرکاری اسپتال منتقل کیا گیا جہاں وہ دم توڑ گیا۔

نوجوت پنجابی یونیورسٹی کے کالج آف انجینئرنگ میں کمپیوٹر سائنس انجینئرنگ (CSE) کا طالب علم تھا۔

ریاست میں امن و امان کی بگڑتی ہوئی صورتحال پر اپوزیشن نے ریاستی حکومت کو تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔ اس واقعے پر ردعمل ظاہر کرتے ہوئے، بی جے پی لیڈر جئے اندر کور نے پنجاب کے وزیر اعلی بھگونت مان سے کہا کہ وہ "جاگ جائیں”۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں