تازہ ترین

چینی باشندوں کی سیکیورٹی کیلیے آزاد کشمیر میں ایف سی تعینات کرنے کا فیصلہ

آزاد کشمیر میں امن وامان کی صورتحال برقرار رکھنے...

ملک سے کرپشن کا خاتمہ، شاہ خرچیوں میں کمی کریں گے، وزیراعظم

وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ کھربوں روپے...

امریکا نے دہشتگردی سے نمٹنے کیلیے پاکستانی اقدامات کی حمایت کر دی

امریکا نے دہشتگردی سے نمٹنے کے لیے پاکستان کے...

آج پاکستان سمیت دنیا بھر میں عالمی یوم مزدور منایا جا رہا ہے

آج پاکستان سمیت دنیا بھر میں عالمی یوم مزدور...

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا اعلان

وزیراعظم شہبازشریف نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی...

جدوجہد میں لیڈرز تحریک کی قیادت کرتے ہیں، بنکر میں نہیں چھپتے، مرتضیٰ وہاب

رہنما پیپلزپارٹی مرتضیٰ وہاب نے کہا ہے کہ جدوجہد میں لیڈرز تحریک کی قیادت کرتے ہیں، قیادت کرنے والے بنکر میں نہیں چھپتے۔

تفصیلات کے مطابق سندھ حکومت کے ترجمان و مشیر قانون سندھ بیرسٹر مرتضیٰ وہاب نے کہا کہ بینظیر کو کراچی سے جانےمنع کیا گیا تھا مگر انہوں نے کہا کراچی جاؤں گی، بی بی پر حملہ ہوا لیکن انہوں نے سامنا کیا اورمیدان عمل میں موجود رہیں، جدوجہد میں لیڈرز تحریک کی قیادت کرتے ہیں، قیادت بنکر میں نہیں چھپتے ہیں۔

مرتضیٰ وہاب نے کہا کہ بلاول بھٹو بھی عمران خان کی حکومت ختم کرنے گھر سے نکلے تھے، وہ چاہتے  تو بلٹ پروف گاڑی میں نکلتے، تمام خطرات کے باوجود بلاول کارکنان کے درمیان رہے۔

انہوں نے کہا کہ عمران خان نے عورتوں،کارکنان کو ڈھال بنایا ہوا ہے اور خود بنکر میں بیٹھا ہے، ہٹلر بھی بنکر میں بیٹھا ہوا تھا۔

ترجمان سندھ حکومت مرتضیٰ وہاب نے کہا کہ آصف زرداری کو گرفتارکرنے آئے تو عملےکے سامنےمزاحمت نہیں کی، آصف زرداری نے ان کو کھانا کھلایا، چائے پلائی پھر ساتھ گئے۔

مرتضیٰ وہاب کا مزید کہنا تھا کہ فریال تالپور کو چاند رات پر گرفتارکیا گیا انہوں نے مزاحمت نہیں کی، عمران خان عدالتی افسر کو دھمکی دیتا ہے لیکن ان کے خلاف کوئی کارروائی نہیں ہوتی۔

Comments

- Advertisement -