تازہ ترین

‘جو بجٹ پیش ہونے جا رہا ہے، وہ منی بجٹ نہیں بلکہ جمبوبجٹ ہے’

کراچی : سابق سینیٹر مصطفی نوازکھوکھر نے منی بجٹ کو جمبو بجٹ قرار دیتے ہوئے سوال کیا ہر بار قربانی عوام کیوں دیں؟ شروعات تو حکومت اپنے گھر سے کرے۔

تفصیلات کے مطابق سابق سینیٹر مصطفی نوازکھوکھر نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر آئی ایم ایف پروگرام کے لیے حکومتی اقدامات کے حوالے سے کہا جوبجٹ پیش ہونےجارہاہےیہ منی بجٹ نہیں بلکہ جمبوبجٹ ہے۔

مصطفی نوازکھوکھر کا کہنا تھا دیہاڑی داراورمزدورطبقہ توپہلےہی تباہ ہوچکا ہے اس کےنتیجہ میں متوسط طبقہ بھی ملیامیٹ ہوجائے گا۔

انھوں نے کہا کہ ملک میں اب صرف دو طبقات بچیں گے،، ایک ،امیراور دوسرا غریب۔

سابق سینیٹر نے موجودہ حکومت سے سوال کیا کہ پچاس رکنی تاریخی کابینہ کے ساتھ اشرافیہ کی قربانی کہاں ہے ؟ شروعات توحکومت اپنےگھرسےکرے،ہربارقربانی عوام کیوں دیں؟

Comments

- Advertisement -