اشتہار

اس ملک میں جمہوریت ہے نہ انسانی حقوق ہیں، مصطفیٰ نواز کھوکھر

اشتہار

حیرت انگیز

پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما مصطفیٰ نواز کھوکھر کا کہنا ہے کہ اس ملک میں جمہوریت ہے نہ انسانی حقوق، لوگوں کو آج پُرامن احتجاج سے بھی محروم کریں گے تو کیا رہ جائے گا۔

کوئٹہ میں سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے مصطفیٰ نواز کھوکھر نے کہا کہ آج بھی لوگوں کے ساتھ سچ نہیں بولا جا رہا، پاکستان میں آج بھی وہ سیاست نہیں ہو رہی جس سے عوام کو فائدہ ہو، یہاں گزشتہ 8 سال سے پاناما اور توشہ خانہ کی سیاست ہو رہی ہے۔

سابق سینیٹر نے کہا کہ ہم معاشی اور سیاسی تباہی کے دہانے پر کھڑے ہیں، عوام اور سیاسی جماعتوں میں دوریاں پیدا ہو رہی ہیں، سروے کے مطابق ملک کے 70 فیصد نوجوان بیرون ملک جانے کے خواہ ہیں، جو ملک نہیں چھوڑ سکتے وہ پہاڑوں پر چلے جاتے ہیں۔

- Advertisement -

انہوں نے کہا: ’بلوچستان کے لوگ ہمارا ضمیر جگانے اسلام آباد تک آئے۔ گوادر کے مسائل کا حل نکالنا مشکل نہیں۔ بلوچستان کے مسائل حل کے لیے قانون سازی نہیں کی جاتی۔‘

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں