اشتہار

نیب ترمیمی بل 2023 قانون بن گیا

اشتہار

حیرت انگیز

قومی احتساب ترمیمی بل 2023 قانون بن گیا۔ بل پارلیمنٹ کے بعد صدر سے دوبارہ منظوری کی آئینی مدت گزرنے پر ازخود قانون بن گیا۔

پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس میں15 مئی کو اس بل کی منظوری دی گئی تھی۔ ذرائع قومی اسمبلی کے مطابق نیب ترمیمی بل دفعہ 75 کی شق 2 کے تحت صدر سے منظورشدہ سمجھا جائے گا۔

بل منظوری کے تمام مراحل مکمل ہونے پر قومی اسمبلی سیکریٹریٹ نے نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔

- Advertisement -

ذرائع کا کہنا ہے کہ سیکریٹریٹ نے قواعد و ضوابط کے تمام تقاضے پورے کر کے گزیٹ نوٹیفکیشن کاحکم دے دیا۔ نیب ترمیمی بل2023 اب قانون کی شکل میں نافذ ہو چکا ہے۔

آئین کے تحت اگر صدر کوئی بل پارلیمنٹ کو واپس بھیجیں تو مشترکہ اجلاس میں دوبارہ غور کیا جائے گا۔ آئین کے مطابق صدر اس کی منظوری 10دن میں دیں گے اور ناکامی پر منظوری تصور ہو گی۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں