تازہ ترین

رسالپور اکیڈمی میں پاسنگ آؤٹ پریڈ ، آرمی چیف مہمان خصوصی

رسالپور : آرمی چیف جنرل سیدعاصم منیر آج...

چینی باشندوں کی سیکیورٹی کیلیے آزاد کشمیر میں ایف سی تعینات کرنے کا فیصلہ

آزاد کشمیر میں امن وامان کی صورتحال برقرار رکھنے...

ملک سے کرپشن کا خاتمہ، شاہ خرچیوں میں کمی کریں گے، وزیراعظم

وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ کھربوں روپے...

امریکا نے دہشتگردی سے نمٹنے کیلیے پاکستانی اقدامات کی حمایت کر دی

امریکا نے دہشتگردی سے نمٹنے کے لیے پاکستان کے...

آج پاکستان سمیت دنیا بھر میں عالمی یوم مزدور منایا جا رہا ہے

آج پاکستان سمیت دنیا بھر میں عالمی یوم مزدور...

نیمل خاور نے شوبز میں واپسی کا عندیہ دے دیا

2019 میں شادی کے بعد اداکاری کی دنیا کو الوداع کہہ دینے والی خوبرو اداکارہ نیمل خاور نے شوبز میں واپسی کا عندیہ دے دیا ہے۔

نیمل خاور پینٹنگ کی شوقین ہیں۔ اداکارہ نے دو روز قبل انسٹا گرام پر اپنے اس فن کی تشہیر کے لیے ایک ویب سائٹ لانچ کرنے کا اعلان کیا اور مداحوں کے سوالات کے جوابات دیے۔

جب ایک مداح نے شوبز کی دنیا میں واپسی سے متعلق سوال کیا تو نیمل خاور نے اس کا تفصیلی جواب دیا۔ اداکارہ نے کہا: ’اگر مجھے وقت مل جائے تو ضرور ممکن ہے لیکن آپ لوگ مصطفیٰ (بیٹے) اور میرے کام کے بارے میں جانتے ہیں جس سے امکان کم ہی لگتا ہے‘۔

مزید پڑھیں: نیمل خاور کی ننھے بیٹے کے ساتھ نئی تصاویر وائرل

نیمل خاور نے کہا: ’شاید مصطفیٰ تھوڑا بڑا ہو جائے پھر اگلے سال ممکن ہو، مجھے بھی ٹھیک طرح معلوم نہیں لیکن دیکھتے ہیں کیا ہوتا ہے، اگر بیٹے اور کام کو ایک ساتھ سنبھال سکی تو یہ ضرور ہوگا‘۔

اداکارہ نے مزید لکھا: ’مصطفیٰ کے ساتھ اپنے کام پر بھی دھیان دینا مشکل ہے۔ مسئلہ یہ ہے کہ مجھے بہت کم وقت ملتا ہے، اس لیے ڈرامے کا وعدہ نہیں کر سکتی۔ دعا کریں مصطفیٰ جلد بڑا ہو جائے‘۔

خیال رہے کہ نیمل خاور نے حمزہ علی عباسی کے ساتھ رشتہ ازدواج سے منسلک ہونے کے بعد 2019 میں باضابطہ طور پر چھوڑنے کا اعلان کیا تھا۔

Comments

- Advertisement -