اشتہار

’عمران خان کامیاب کرکٹر اور ناکام سیاستدان کے طور پر یاد رہے گا‘

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی: وزیر بلدیات سندھ ناصر حسین شاہ کا کہنا ہے کہ عمران خان کامیاب کرکٹر اور ناکام سیاست دان کے طور پر یاد رہے گا۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق گورنر سندھ کامران ٹیسوری اور وزیر بلدیات سندھ ناصر شاہ نے مشترکہ نیوز کانفرنس کی، پی پی رہنما نے کہا کہ یہ مکافات عمل ہے خان صاحب حکومت سے نکالے جانے پر بوکھلائے ہوئے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ 90 فیصد لوگ اسمبلی کی تحلیل نہیں چاہتے تھے جبکہ پیپلزپارٹی نے ہمیشہ گرفتاریوں کی مذمت کی ہے۔

- Advertisement -

پی پی رہنما نے کہا کہ کراچی اور حیدرآباد الیکشن میں پی ٹی آئی کو عوام نے مسترد کردیا، عمران خان کی پارٹی اب تاریخ کا حصہ بنتی جارہی ہے۔

ناصر شاہ کا کہنا تھا کہ کراچی کے بہت سے مسائل ہیں دل سے چاہتے ہیں کہ یہ مسائل حل ہوں۔

دوسری جانب گورنر سندھ نے کہا کہ ڈی لمٹیشن کے مطالبے پر پی پی سے ایم کیو ایم کئی ماہ سے بات چیت کررہی تھی، پیپلزپارٹی نے اس مطالبے کو تسلیم کیا جس پر الیکشن کمیشن کو ان کی جانب سے لکھ کر بھیجا گیا لیکن تاخیر کی وجہ سے ای سی پی نے موقف تسلیم نہیں کیا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں