تازہ ترین

آج پاکستان سمیت دنیا بھر میں عالمی یوم مزدور منایا جا رہا ہے

آج پاکستان سمیت دنیا بھر میں عالمی یوم مزدور...

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا اعلان

وزیراعظم شہبازشریف نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی...

’جس دن بانی پی ٹی آئی نے کہہ دیا ہم حکومت گرادیں گے‘

اسلام آباد: وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈا پور...

5 لاکھ سے زائد سمز بند کرنے کا آرڈر جاری

ایف بی آر کی جانب سے 5 لاکھ 6...

اسٹیٹ بینک کو آئی ایم ایف سے 1.1 ارب ڈالر موصول

کراچی: اسٹیٹ بینک کو آئی ایم ایف سے 1.1...

سندھ میں ایم کیو ایم کو بھی ساتھ لے کر چلنا چاہیے، پی پی رہنما

پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما ناصر حسین شاہ نے کہا ہے کہ میری رائے ہے کہ سندھ میں ایم کیو ایم پاکستان کو بھی ساتھ لے کر چلنا چاہیے۔

ناصر حسین شاہ نے اے آر وائی نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ حکومت سازی کے اعلان سے بحران میں کمی آئی ہے، قومی حکومت ہو یا نہ ہو قومی مفاہمت ضرور ہونی چاہیے۔ میری رائے ہے کہ پی ٹی آئی سے بھی رابطہ رکھنا چاہیے جب کہ ایم کیو ایم پاکستان کو سندھ میں بھی ساتھ لے کر چلنا چاہیے۔

پی پی رہنما نے کہا کہ ایم کیو ایم کے پاس مینڈیٹ ہے اسے ساتھ رکھنے سے انکار نہیں کرنا چاہیے کیونکہ بہتری کے لیے سب کو ساتھ لے کر چلا جائے تو زیادہ بہتر ہے۔ آصف زرداری مفاہمت کے بادشاہ ہیں اور وہ سب کو ساتھ لے کر ہی چلیں گے۔ قومی اسمبلی کے پہلے اجلاس سے ہی کئی چیزیں واضح ہو جائیں گی۔

ان کا کہنا تھا کہ پیپلز پارٹی نے بات چیت کے دوران کہا تھا کہ گورنر سندھ ہمارا ہو لیکن آخر میں فیصلہ یہ ہوا کہ گورنر سندھ کا عہدہ ن لیگ کے پاس ہوگا۔ اب یہ عہدہ ن لیگ خود رکھتی ہے یا اپنے کسی اتحادی کو دیتی ہے یہ ان کا اپنا فیصلہ ہو گا۔

انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی کی خواہش تھی کہ اسپیکر قومی اسمبلی ہمارا ہو لیکن ن لیگ نے کہا حکومت ہماری ہے تو ہاؤس بھی ہمیں چلانے دیں، جس کے بعد طے ہوا کہ اسپیکر قومی اسمبلی ن لیگ اور ڈپٹی اسپیکر پیپلز پارٹی کا ہوگا۔ چیئرمین سینیٹ کا عہدہ پی  پی کے پاس ہوگا جب کہ ڈپٹی چیئرمین سنیٹ سے متعلق ابھی گفتگو نہیں ہوئی۔

ناصر حسین شاہ نے کہا کہ وزیراعلیٰ سندھ کے لیے کچھ حلقوں سے فریال تالپور کے لیے کہا گیا لیکن اس عہدے کے لیے مراد علی شاہ کا نام سر فہرست ہے۔

Comments

- Advertisement -