تازہ ترین

چینی باشندوں کی سیکیورٹی کیلیے آزاد کشمیر میں ایف سی تعینات کرنے کا فیصلہ

آزاد کشمیر میں امن وامان کی صورتحال برقرار رکھنے...

ملک سے کرپشن کا خاتمہ، شاہ خرچیوں میں کمی کریں گے، وزیراعظم

وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ کھربوں روپے...

امریکا نے دہشتگردی سے نمٹنے کیلیے پاکستانی اقدامات کی حمایت کر دی

امریکا نے دہشتگردی سے نمٹنے کے لیے پاکستان کے...

آج پاکستان سمیت دنیا بھر میں عالمی یوم مزدور منایا جا رہا ہے

آج پاکستان سمیت دنیا بھر میں عالمی یوم مزدور...

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا اعلان

وزیراعظم شہبازشریف نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی...

قومی سلامتی کمیٹی کا ہنگامی اجلاس منسوخ کر دیا گیا

اسلام آباد: وزیر اعظم شہباز شریف کی جانب سے قومی سلامتی کمیٹی کا اجلاس طلب کیا گیا ہنگامی اجلاس اچانک منسوخ کر دیا گیا۔

ذرائع کے مطابق وزیر اعظم شہباز شریف نے قومی سلامتی کمیٹی کا ہنگامی اجلاس کل طلب کیا تھا جس میں سلامتی سے متعلق اُمور پر غور کیا جانا تھا۔

ذرائع کا بتانا ہے کہ کل صرف وفاقی کابینہ کا اجلاس ہوگا جس میں ملک میں امن عامہ کی صورتحال پر بریف کیا جائے گا۔

وفاقی کابینہ کو قانونی ٹیم عدالتی فیصلے پر بریف کرے گی جبکہ سپریم کورٹ کے فیصلے کے بعد کی صورتحال کا جائزہ لیا جائے گا۔

خیال رہے کہ سابق وزیر اعظم عمران خان کی گرفتاری غیر قانونی قرار دیے جانے کے بعد قومی سلامتی کمیٹی کا ہنگامی اجلاس منسوخ کیا گیا۔

Comments

- Advertisement -