اشتہار

ملک بھر میں اسٹیل کی قلت، اسٹیل مینو فیکچررز کا اسٹیٹ بینک کو خط

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی: ملک بھر میں اسٹیل کی قلت پر اسٹیل مینوفیکچررز نے اسٹیٹ بینک کو خط لکھ دیا۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق پاکستان ایسوسی ایشن آف لارج اسٹیل پروڈیوسرز نے خام مال کی ایل سی کھولنے کا مطالبہ کیا ہے۔

ایسوسی ایشن کا کہنا ہے کہ اسٹیل کی صنعت کی پیداواری صلاحیت تیس فیصد تک محدود ہوگئی ہے اسٹیل اسکریپ کی درآمدات گزشتہ سال کے مقابلے میں 40 فیصد کم ہیں۔

- Advertisement -

خط میں ایسوسی ایشن نے مؤقف اختیار کیا کہ اسٹیل اسکریپ کی درآمدات پانچ سال کی کم ترین سطح پر آگئی ہیں آنے والے مہینوں میں صورت حال مزید خراب ہونے کا خطرہ ہے۔

دوسری جانب آباد کا کہنا ہے کہ اسٹیل کی قلت، قیمتوں میں اضافے سے تعمیراتی صنعت بھی بحران کا شکار ہے، ایسوسی ایشن آف بلڈرز اینڈ ڈیولپرز نے دو ہفتے سے اسٹیل کی خریداری بھی بند کی ہوئی ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں