تازہ ترین

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا اعلان

وزیراعظم شہبازشریف نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی...

’جس دن بانی پی ٹی آئی نے کہہ دیا ہم حکومت گرادیں گے‘

اسلام آباد: وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈا پور...

5 لاکھ سے زائد سمز بند کرنے کا آرڈر جاری

ایف بی آر کی جانب سے 5 لاکھ 6...

اسٹیٹ بینک کو آئی ایم ایف سے 1.1 ارب ڈالر موصول

کراچی: اسٹیٹ بینک کو آئی ایم ایف سے 1.1...

سابق وزیراعظم شاہد خاقان کے سر پر لٹکی نیب کی تلوار ہٹ گئی

سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کے سر پر لٹکی...

بکرےکی مالک سے لازوال محبت، ویڈیو وائرل

آپ نے پالتو جانوروں اور مالک کے درمیان ہونے والی محبت کی کئی لازوال داستانیں سُنی اور دیکھی ہوں گی مگر انٹرنیٹ پر شیئر ہونے والی ویڈیو میں بکرے کی لازوال محبت آپ کو حیران کردے گی۔

کوئی بھی جانور یا پرندہ جب پالا جائے تو اُس سے محبت ہونا قدرتی فطرت ہے یہی وجہ ہے کہ یہ محبت یکطرفہ نہیں ہوتی بلکہ دونوں ایک دوسرے سے بے پناہ پیار کرتے ہیں،

پالتو جانور اور مالک دونوں ایک دوسرے کی آواز سُن کر رہ نہیں سکتے یہی وجہ ہے کہ کوئی بھی جانور اپنے مالک کو نقصان سے بچانے کے لیے کسی بھی حد تک جانے کے لیے ہر وقت تیار رہتا ہے۔

ویڈیو دیکھنے کے لیے نیچے جائیں

انٹرنیٹ پر شیئر ہونے والی ایک ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ مالک ہزاروں فٹ کی بلندی پر اپنے بکرے کی محبت کو جانچنے کے لیے ڈرامائی انداز میں پہاڑ کا پتھر پکڑ کر کھڑا ہوگیا اور اُس نے ظاہر کیا کہ وہ نیچے گر رہا ہے۔

بکرے نے جب مالک کو مشکل میں دیکھا تو اپنے طور پر اُسے بچانے کی کوشش میں لگ گیا اور اُس کی آنکھوں میں آنسو بھی آگئے، کبھی اپنے چھوٹے چھوٹے پیر اُس کے ہاتھوں میں ڈالے تو کبھی اُسے اوپر گھسیٹ کر اوپر کھینچنے کی کوشش کی۔

ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ مالک نے جیسے ہی بکرے پر ظاہر کیا وہ خطرے سے باہر ہے تو وہ مطمئن ہوگیا اور مالک کو پیار کرنے لگا ساتھ ہی اُس نے تشکر کا اظہار بھی کیا۔

ویڈیو دیکھیں


اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔

Comments

- Advertisement -