تازہ ترین

ہماری حکومت جیسے مدت پوری کررہی ہے، اللہ نہ کرے ایسا وقت کسی اور پر آئے: نوازشریف

اسلام آباد : سابق وزیراعظم نواز شریف نے اسددرانی کے انکشاف پرنیشنل سیکیورٹی کمیٹی کا اجلاس بلانے کا مطالبہ کردیا اور کہا کہ حساب کتاب کاوقت آگیا، یہ حکومت جیسے مدت پوری کررہی ہے،ایسا وقت کسی پرنہ آئے

تفصیلات کے مطابق سابق وزیراعظم نوازشریف نے غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ درانی کی کتاب میں انکشاف پرنیشنل سیکیورٹی اجلاس بلایاجائے گا، صحافیوں نے سوال کیا کہ کیاآپ نےاسددرانی کی کتاب پڑھی ہے؟ جس پر نواز شریف نے کہا کہ میں سمجھتا ہوں اس معاملے پر بھی اجلاس بلایا جانا چاہیے۔

نوازشریف کا کہنا تھا کہ یہ ایک ایسا مسئلہ ہے، جس پربحث ہونی چاہیے، قومی کمیشن کاقیام ناگزیرہوچکاہے، کمیشن بننا چاہیے، جو تمام سانحات کی تحقیق کرے، معاملات بڑھیں گے،پیچھےنہیں جائیں گےیہ اکیسویں صدی ہے، جو لوگ ماضی میں رہ رہے ہیں، سوچنا چاہیے وہ ماضی میں ہی ہیں، قومی کمیشن اس حکومت میں نہ بنا تو کچھ عرصہ بعد بن جائے گا۔

سابق وزیراعظم نے کہا کہ بلوچستان میں حکومت کی تبدیلی پربھی کمیشن بنناچاہیے، پہلے جیسے قومی سلامتی کمیٹی اجلاس بلایا گیا،کیا اب بھی بلایا جائے گا؟ کون ہے جو لوگ توڑ کو دوسری جماعتوں میں شامل کرارہاہے، کون ہے جو ایک ترمیم کیلئے ووٹ نہ دینے کیلئے لوگوں کو روکتا ہے۔


مزید پڑھیں : کوئی قانون پرویزمشرف کےخلاف ٹرائل کونہیں روک سکتا‘ نوازشریف


ان کا کہنا تھا کہ صرف سیاسی معاملات پرہی نہیں بنیادی حقوق پربھی بات کروں گا، کون ہے جو میڈیا پر قدغن لگارہا ہے،میڈیا کی آواز دبا رہا ہے، میڈیا کسی وجہ سے ڈرتا ہے لیکن میں نہیں گھبراتا نہ ڈرتاہوں۔

نواز شریف نے کہا کہ حساب کتاب کاوقت آگیا،70پیشیاں بھگت کرمثال قائم کردی ہے، یہ حکومت جیسی ٹرم پوری کررہی ہے، اللہ نہ کرے کوئی اور ایسی کرے۔

وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کے حوالے سے ان کا کہنا تھا کہ شاہد خاقان پارٹی کے وفادار کارکن اور محب وطن انسان ہیں، شاہد خاقان عباسی کی بہت عزت کرتاہوں، شاہد خاقان بھی میرے جتنے ہی ن لیگ سے سمجھوتے کیے ہوئےہیں، جس طرح شاہدخاقان نے10ماہ گزارے ہیں، وہ قابل تعریف ہیں۔

سابق وزیراعظم نے کہا کہ ملک میں ایک وقت میں 2،3متوازی حکومتیں نہیں چل سکتیں، 28 جولائی کے فیصلے سے پہلے ہر چیز اوپر جارہی تھی، 2013 میں کیے وعدے 5سال پورے ہونے سے پہلے پورے کئے، سسٹم میں 10ہزار میگاواٹ بجلی شامل کی ،بڑے منصوبےبنائے، سی پیک،فاٹاریفارمز زرداری کا منصوبہ تھا تو ان کے دور میں کیوں نہ ہوا۔

نوازشریف سے صحافی نے سوال کیا کہ کیا آپ کوحکومت ملی توکمیشن بنائیں گے؟قومی کمیشن میں سب چیزوں کا احاطہ کیاجائے، میں اس پریقین رکھتا ہوں تو کہہ رہا ہوں۔


خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں۔ مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

Comments

- Advertisement -