اشتہار

نواز شریف خود وزیراعظم کے امیدوار نہیں ہوں گے، پھر کون ہوگا وزیراعظم ؟ بڑی پیش گوئی

اشتہار

حیرت انگیز

خیر پور : پی پی رہنما منظور وسان نے پیش گوئی کی ہے کہ نواز شریف خود وزیراعظم کےامیدوار نہیں ہوں گے، وہ مریم نواز یا شہبازشریف کوموقع دیں گے۔

تفصیلات کے مطابق سیاسی پیشگوئیوں کے حوالے سے شہرت رکھنے والے پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما منظور وسان نے خیرپور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ کوئی بھی ایشو کھڑا کرلیں الیکشن ملتوی ہویہ ناممکن ہے، 8 تاريخ آخری ہے، الیکشن 8 فروری کوہی ہوں گی۔

منظوروسان کا کہنا تھا کہ الیکشن ملتوی ہونےکا ایک پیسے کابھی چانس نہیں ، وقت پر ہوں گے، جو عوام میں نہیں جانا چاہتےتھے وہی افواہ پھیلا رہےہیں الیکشن ملتوی ہوں گے۔

- Advertisement -

پی پی رہنما نے دعویٰ کیا کہ بلے والے آزاد امیدوار بلاول بھٹو کو ہی ووٹ دیں گے، پنجاب میں پیپلزپارٹی کی ٹکٹس کی ڈیمانڈ بڑھ رہی ہے، پنجاب میں پہلے پوزیشن مضبوط نہیں تھی اب بڑھ رہی ہے، سندھ اور بلوچستان میں پہلے سے پیپلزپارٹی مضبوط ہے۔

انھوں نے بڑی پیش گوئی کرتے ہوئے کہا کہ نواز شریف خود وزیر اعظم کے لیے امیدوار نہیں ہوگا، نواز شريف مریم نواز کو زیادہ تر چانسز دینے کی کوشش کرے گا ، نوازشریف دوسرے نمبر پر شہباز شریف کووزارت عظمیٰ کے چانس دے گا۔

منظوروسان کا کہنا تھا کہ نواز شريف دکھاوے کے لیے شوکر رہا ہے، مقابلہ سخت ہوگا لیکن نواز شريف وزيراعظم نہیں بلاول ہی وزیر اعظم بنیں گے۔

رہنما پی پی نے پیش گوئی کی وزيراعظم کیلئےمستقبل میں شہباز ،بلاول یا بلاول اور مریم میں مقابلہ ہوسکتا ہے۔

جی ڈی اے کے حوالے سے ان کا مزید کہنا تھا کہ جی ڈی اے کا کوئی وجود نہیں، کوٹ ڈیجی اور خیرپور میں ان کو امیدوار نہیں مل سکے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں