اشتہار

’اہلیہ نے بچوں کو یرغمال بنایا ہوا ہے‘ نواز الدین صدیقی نے خاموشی توڑ دی

اشتہار

حیرت انگیز

بالی ووڈ کے معروف اداکار نواز الدین صدیقی نے اہلیہ کی جانب سے لگائے گئے الزامات پر خاموشی توڑ دی۔

فوٹو اور ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر بھارتی اداکار نواز الدین صدیقی نے پوسٹ شیئر کی جس میں انہوں نے کہا کہ ’میں خاموش رہنے کی وجہ سے ہر بات غلط ثابت ہوا لیکن میں اتنے دن سے اس لیے چپ تھا کہ یہ سارے تماشے میں کہیں نہ کہیں میرے بچے لازمی پڑتے۔‘

نواز الدین صدیقی نے کہا کہ ’میرے بچے 45 دن سے دبئی میں اسکول سے غیر حاضر ہیں جبکہ اسکول کی جانب سے مسلسل مجھے غیر حاضری پر پیغامات بھیجے جارہے ہیں لیکن بچوں کو ان کی والدہ نے بھارت میں یرغمال بنایا ہوا ہے۔‘

- Advertisement -

انہوں نے کہا کہ ’سب کو یہ بتانا چاہتا ہوں میں اور عالیہ پچھلے کئی سال سے ایک ساتھ نہیں رہتے اور ہمارے درمیان طلاق ہوچکی ہے لیکن ہم بچوں کے لیے آپس میں جڑے ہوئے تھے۔‘

بالی وڈ اداکار نے بتایا کہ میرے بچے جب بھی بھارت آتے ہیں تو ہمیشہ اپنی دادی کے ساتھ رہتے ہیں تو کوئی انہیں گھر سے کیسے نکال سکتا ہے؟ اس دوران میں خود بھی گھر میں نہیں تھا، اگر ایسا تھا تو عالیہ نے گھر سے نکالتے وقت کی ویڈیو کیوں نہیں بنائی؟

انہوں نے کہا کہ عالیہ نے بچوں کو بھی اپنے ڈرامے میں کھینچ لیا ہے، یہ سب کرکے وہ مجھے بلیک میل کرنے کی کوشش کر رہی ہے اور لوگوں میں میرا امیج خراب کرنا چاہتی ہے۔

نواز الدین کا کہنا تھا کہ میں سابقہ اہلیہ کو بچوں کی اچھی پرورش کیلئے پچھلے 2 سال سے ہر ماہ 10 لاکھ بھارتی روپے دیتا تھا اور جب وہ بچوں کے ساتھ دبئی جاتی تھی تو میں اسے اسکول فیس، میڈیکل اور سفر کے اخراجات کے علاوہ ہر ماہ 5 سے 7 لاکھ بھارتی روپے بھیجتا تھا۔

ان کا کہنا تھا کہ اس کے علاوہ عالیہ کی 3 فلموں کی فنانسنگ کی جس پر کروڑوں روپے خرچ ہوئے، میں نے یہ سب اس لیے کیا کیونکہ وہ میرے بچوں کی ماں ہے، بچوں کیلئے ایک لگژری کار بھی دی لیکن عالیہ نے اسے بیچ کر حاصل ہونے والی تمام رقم خود خرچ کردی۔

واضح رہے کہ گزشتہ دنوں نواز الدین صدیقی کی سابقہ اہلیہ عالیہ نے دعویٰ کیا تھا کہ نواز الدین صدیقی نے بچوں سمیت گھر سے نکال دیا ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں