تازہ ترین

نواز الدین صدیقی کی اہلیہ نے شوہر پر ایک اور سنگین الزام لگا دیا

بالی وڈ اداکار کی اہلیہ عالیہ صدیقی نے اپنے شوہر نواز الدین صدیقی پر بچوں کو چھینے کی کوشش کا الزام لگادیا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق عالیہ صدیقی نے سوشل میڈیا پر ویڈیو شیئر کرتے ہوئے اپنے شوہر پر الزام عائد کیا، اور کہا کہ نواز الدین نے بچوں کی کسٹڈی حاصل کرنے کے لیے میرے خلاف مقدمہ دائر کیا ہے۔

نواز الدین صدیقی کے اہلیہ نے کہا کہ میں نے ان کے خلاف جسمانی زیادتی کا مقدمہ تمام ثبوتوں کے ساتھ درج کروایا ہے۔

یاد رہے کہ نواز الدین صدیقی کی اہلیہ نے گزشتہ دنوں اداکار کے خلاف جسمانی زیادتی کا مقدمہ درج کروایا اور آج ویڈیو پیغام میں بچوں کو چھیننے کی کوشش کا الزام عائد کیا ہے۔

نواز الدین صدیقی اور عالیہ صدیقی کے دو بچے بیٹی شوریٰ اور بیٹا یانی ہیں، انہوں نے مقدمے کی تفصیل بتاتے ہوئے کہا کہ اداکار نے ان کی تحویل کے لیے عدالت میں مقدمہ دائر کیا ہے۔

اہلیہ کا کہنا تھا کہ انہوں نے تو کبھی بچوں کو محسوس ہی نہیں کیا، اُسے یہ بھی نہیں پتا کہ بچے بڑے کیسے ہوگئے، لیکن آج وہ اپنی طاقت کے زور پر مجھ سے بچے چھین کر یہ دیکھانا چاہتے ہیں کہ وہ ایک اچھا باپ ہے۔

عالیہ صدیقی کا مزید کہنا تھا کہ نواز الدین ایک بزدل باپ ہے، جو ایک ماں سے اس کا بچہ چھیننا چاہتا ہے، وہ اپنی طاقت کا غلط استعمال کرنا چاہتے ہیں۔

عالیہ صدیقی نے یہ بھی کہا کہ تم اپنی طاقت سے لوگوں کو خرید سکتے ہوں لیکن مجھ سےمیرے بچے نہیں چھین سکتے، بتاؤ مجھ سے بچے چھین کر کہاں رکھوں گے؟ میرے بچے کیا تمہارے ساتھ رہ لیں گے؟ بچوں کو تو یہ بھی نہیں پتا کہ باپ کیا ہوتا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ یہ بڑا اداکار جو عظیم بننے کی کوشش کر رہا ہے، اس کی سنگدل ماں میرے بچوں کو ناجائز کہتی ہے اور یہ شخص چپ رہتا ہے۔

Comments

- Advertisement -