تازہ ترین

نگران وزیراعظم کے نام پر بات کرنا رانا ثناااللہ کا استحقاق نہیں ہے، نیئر بخاری

پیپلز پارٹی کے مرکزی سیکریٹری جنرل نیئر بخاری نے کہا ہے کہ نگران وزیراعظم کے نام پر بات کرنا رانا ثناااللہ کا استحقاق نہیں ہے۔

تفصیلات کے مطابق پیپلز پارٹی کے مرکزی سیکریٹری جنرل نیئر بخاری نے اے آر وائی سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ لیڈر شہ نے بہت سی باتیں اپنے تک رکھی ہوئیں ہیں۔

نیئربخاری نے کہا کہ نگران وزیراعظم کے نام پر بات کرنا رانا ثناااللہ کا استحقاق نہیں ہے، ان کو اس پر بات نہیں کرنی چاہیے تھی یہ پارٹی ہیڈ کا کام ہے، نفراں وزیر اعظم کے لیے سول سرونٹ کا نام بھی شامل ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ نگران وزیراعظم کیلئے ابھی تک حفیظ شیخ کے نام پر اتفاق نہیں ہوا اور رانا ثنااللہ کو بھی حفیظ شیخ کے نام سے متعلق بات نہیں کرنی چاہیے تھی۔

نیئربخاری نے مزید کہا کہ نگران وزیراعظم کیلئے ایک نہیں کئی ناموں پر مشاورت ہورہی ہے، مردم شماری کی منظوری کے بعد ایک بات واضح ہے سیٹیں نہیں بڑھ رہیں، سیٹیں بڑھانے کیلئے پارلیمنٹ سے آئینی ترمیم ضروری ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ آئین میں کہی نہیں لکھا ہوا کہ آبادی بڑھنے سے سیٹیں بڑھیں گی، الیکشن آگے بڑھتے ہیں تو کسی کو کوئی نقصان نہیں ہوتا جس نے کام کیا ہوگا ووٹ اس کو ملیں گے۔

Comments

- Advertisement -