شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ نازش جہانگیر کی نئی تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئیں۔
فوٹو اور ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر اداکارہ نازش جہانگیر نے برائیڈل فوٹو شوٹ کی تصاویر شیئر کیں جس میں انہیں عروسی لباس میں خوشگوار موڈ میں دیکھا جاسکتا ہے۔
اداکارہ نے تصاویر شیئر کرتے ہوئے کیپشن میں شعر لکھا جس کے بول کچھ یوں ہیں۔
’’ہار جانے میں اک انا کی بات تھی
جیت جانے میں خسارا اور ہے‘‘
View this post on Instagram
نازش جہانگیر نے چند گھنٹوں قبل یہ تصاویر شیئر کیں جسے ہزاروں کی تعداد میں مداح دیکھ چکے ہیں اور اس پر پسندیدگی کا اظہار بھی کررہے ہیں۔
اداکارہ سوشل میڈیا پر کافی متحرک رہتی ہیں اور اکثر اپنی تصاویر اور ویڈیوز شیئر کرتی رہتی ہیں جسے ان کے مداح بھی پسند کرتے ہیں۔
اس سے قبل بھی اداکارہ نے تصاویر شیئر کی تھیں جسے مداحوں کی جانب سے سراہا گیا تھا۔
View this post on Instagram
نازش جہانگیر نے اے آر وائی ڈیجیٹل کے ڈرامہ سیریل ’بے رخی‘ میں ’مائرہ‘ کا منفی کردار نبھایا تھا جس کی کاسٹ میں حبا بخاری، جنید خان و دیگر شامل تھے۔
گزشتہ سال نازش جہانگیر نے اے آر وائی ڈیجیٹل کے ایک پروگرام میں اپنی زندگی کے تلخ دنوں کے بارے میں کھل کر گفتگو کی تھی۔