اشتہار

آپریشن سے قبل ڈاکٹروں کی لاپرواہی، مریض نے تڑپ تڑپ کر جان دے دی

اشتہار

حیرت انگیز

حیدرآباد : ڈاکٹروں کی مبینہ غفلت سے مریض ہلاک ہوگیا، جاں بحق مریض کے لواحقین نے الزام عائد کیا ہے کہ آپریشن سے پہلے انجکشن لگانا موت کا باعث بنا۔

بھارت کے شہر حیدرآباد میں ڈاکٹروں کی مبینہ غفلت نے ایک مریض کی جان لے لی، مریض کے رشتہ داروں کا الزام ہے کہ سرجری سے قبل مریض کو تین انجکشن لگائے گئے تھے جس کے پانچ منٹ بعد ہی اس کی موت واقع ہوگئی۔

بھارتی میڈیا کے مطابق تلنگانہ کے ورنگل ضلع سے تعلق رکھنے والا راملو کسی کام کے سلسلہ میں حیدرآباد آرہا تھا کہ کرناپورم کے قریب ٹریفک حادثہ پیش آیا جس میں اس کی ٹانگ ٹوٹ گئی۔

- Advertisement -

زخمی کو طبی امداد کیلئے ایم جی ایم اسپتال لایا گیا جہاں ڈاکٹروں نے اس کے ٹانگ کے علاج اور پلستر کیلئے آپریشن سے قبل تین انجکشن لگائے تھے۔

مریض کی ہلاکت کے بعد لواحقین نے اسپتال میں ہنگامہ آرائی کی اور متعلقہ حکام سے مطالبہ کیا کہ ذمہ داران کیخلاف سخت کارروائی کی جائے۔

دوسری جانب اسپتال انتظامیہ نے الزام کو رد کرتے ہوئے مؤقف اختیار کیا ہے کہ مریض کو روٹین کے انجکشن لگائے گئے تاہم اسے مزید کئی بیماریاں لاحق تھیں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں