تازہ ترین

گذشتہ شب آنے والے زلزلے کی ابتدائی رپورٹ تیار ، حکومت کو ارسال

اسلام آباد : نیشنل ایمرجنسی آپریشن سینٹر ( این ای او سی) نے گذشتہ شب آنے والے زلزلے کی ابتدائی رپورٹ تیار کرلی ہے۔

تفصیلات کے مطابق گذشتہ شب آنے والے زلزلے کی فیڈبیک رپورٹ تیار کرلی گئی ، زلزلے کی فیڈ بیک رپورٹ این ای او سی نے تیار کی ہے۔

ذرائع نے بتایا کہ این ای او سی نے فیڈبیک رپورٹ حکومت کو ارسال کر دی، ابتدائی رپورٹ میں بتایا گیا 6.8 شدت زلزلے کا مرکز ہندوکش ریجن تھا، ملک کے شمالی حصے میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے۔

رپورٹ میں کہنا تھا کہ زلزلے کے بعد 3.7 شدت کا آفٹر شاک بھی محسوس کیا گیا، کے پی، آزادکشمیر، جی بی ، اسلام آباد، شمالی پنجاب میں زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کئے گئے۔

شمالی بلوچستان میں کم شدت کا زلزلہ محسوس کیا گیا،زلزلے سے خیبر پختونخوا میں2افراد جاں بحق ہو چکے ہیں، رپورٹ

ترجمان پمز اسپتال نے بتایا کہ گزشتہ رات 7زخمی اسپتال لائے گئے تھے،زخمیوں کو زلزلے کے دوران بھگڈر سے معمولی چوٹیں آئی تھیں۔

یاد رہے گذشتہ شب اسلام آباد سمیت ملک کے مختلف شہروں میں زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کئے گئے۔

زلزلے سے درو دیوار ہل گئے، سامان بکھرگیا اور کئی عمارتوں میں دراڑیں پڑگئیں جبکہ لوگ کلمہ طیبہ کا ورد کرتے ہوئے گھروں سے باہر نکل آئے۔

زلزلہ پیما مرکزکا کہنا تھا کہ ریکٹراسکیل پرزلزلےکی شدت چھے اعشاریہ آٹھ ریکارڈکی گئی، زلزلہ پاکستانی وقت کے مطابق رات نو بجکر سینتالیس منٹ پر آیا۔

زلزلے کا مرکز افغانستان میں نوہندوکش کا خطہ تھا،گہرائی ایک سواسی کلومیٹرتھی، زلزلے کے جھٹکے اتنے شدید تھے کہ پنجاب، خیبرپختونخوا، آزاد کشمیرکے دور دراز کے شہروں تک محسوس کیے گئے۔

Comments

- Advertisement -