اشتہار

ماہانہ فیول ایڈجسٹمنٹ : بجلی صارفین کے لیے ریلیف

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی : نیپرا نے بجلی 6 پیسے فی یونٹ سستی کردی ، جس کا اطلاق لائف لائن اور کے الیکڑک صارفین پر نہیں ہوگا۔

تفصیلات کے مطابق نیپرا میں فروری کی ماہانہ فیول ایڈجسٹمنٹ پر سماعت ہوئی ، جس میں بجلی6 پیسے فی یونٹ سستی کرنے کی منظوری دے دی گئی۔

نیپرا اتھارٹی تفصیلی فیصلہ بعد میں جاری کرے گی ، اطلاق لائف لائن اور کے الیکڑک صارفین پر نہیں ہوگا۔

- Advertisement -

نیپراحکام نے کہا کہ فروری میں پانی اور درآمدی کوئلے سے کم بجلی پیدا کی گئی، نیلم جہلم پن بجلی منصوبے کی بندش سے پن بجلی پیداوار کم رہی۔

سماعت میں تھر کول سے مکمل بجلی نیشنل گرڈ میں شامل نہ ہونے پراتھارٹی نے اظہاربرہمی کرتے ہوئے کہا کہ فروری میں میرٹ آرڈر کی خلاف ورزی سے 6 ارب 55 کروڑ روپے اضافی بوجھ پڑا، ٹرانسمیشن لائن کےایشوزسے 5 ارب 6 کروڑ 90 لاکھ روپے کا اضافی بوجھ پڑا۔

چیئرمین نیپرا کا کہنا تھا کہ تھرکول سے ٹرانسمیشن لائن نہ ہونے سے مہنگے پلانٹس چلانا پڑے، ٹرانسمیشن لائن مکمل نہ ہونے کی کیا وجہ ہے تفصیلات فراہم کریں۔

نیپرا نے این ٹی ڈی سی سے3دن کے اندر رپورٹ طلب کرلی، چیئرمین نیب نے کہا کیا ہم نے قسم کھائی ہوئی ہے کہ پہلے آگ لگے پھر بجھائیں گے، کیا این ٹی ڈی سی کی مستقبل کے حوالے سے کوئی پلاننگ ہے۔

این ٹی ڈی سی حکام نے بتایا کہ تھر سے گوادر کے لئے 583 کلومیٹر لائن کی منصوبہ بندی کی ہے، جس پر ،چیئرمین نیپرا کا کہنا تھا کہ
صنعتی پیکج سے سرگرمیاں بڑھنے سے بجلی کی طلب میں نمایاں اضافہ ہوا تھا ، نیلم جہلم پن منصوبے پر متعلقہ حکام کا اجلاس طلب کیا ہے، ہمیں بتایا گیا ہےجولائی میں یہ پاور پلانٹ بجلی کی پیداوار شروع کردے گا۔

Comments

اہم ترین

علیم ملک
علیم ملک
علیم ملک پاور ڈویژن، آبی وسائل، وزارت تجارت اور کاروبار سے متعلق دیگر امور کے لیے اے آر وائی نیوز کے نمائندے ہیں

مزید خبریں