اشتہار

مادھوری سے متعلق توہین آمیز تبصرہ، نیٹ فلکس کو نوٹس ارسال

اشتہار

حیرت انگیز

90 کی دہائی کی مقبول بالی وڈ اداکارہ مادھوری ڈکشت سے متعلق توہین آمیز تبصرے پر ویڈیو اسٹریمنگ کمپنی نیٹ فلکس کو قانون نوٹس جاری کر دیا گیا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق بھارت کے سیاسی تجزیہ کار متھن وجے کمار نے نیٹ فلکس کو قانونی نوٹس ارسال کیا جس میں اداکارہ کے خلاف توہین آمیز تبصرے کی شدید مذمت کی گئی۔

متعلقہ: مادھوری ڈکشت کو کیریئر کے تلخ دنوں کی یاد آگئی

- Advertisement -

دراصل نیٹ فلکس کے مقبول شو ’بگ بینگ تھیوری‘ کے دوسرے سیزن میں ہالی وڈ اداکار کنال نائز نے راج کوتراپالی جبکہ جم پارسنز نے شیلڈن کوپر کا کردار نبھایا۔

شیلڈن کوپر نے سیزن ٹو کی ایک قسط میں بالی وڈ فنکارہ ایشوریا رائے کو ’غریبوں کی مادھوری ڈکشت‘ قرار دیا جس کے جواب میں راج کوتراپالی نے مادھوری ڈکشت سے متعلق نامناسب الفاظ کا استعمال کیا جو یہاں بیان نہیں کیے جا سکتے۔

اس پر متھن وجے کمار نے نیٹ فلکس کے خلاف قانونی چارہ جوئی کا فیصلہ کیا۔ اپنے ٹوئٹر ہینڈل پر انہوں نے کمپنی کو بھیجا گیا نوٹس شیئر کیا جس میں لکھا ہے کہ اداکارہ سے متعلق کردار کی طرف سے کیے گئے تبصرے ناگوار اور ہتک آمیز ہیں۔

سیاسی تجزیہ کار نے خبردار کیا کہ اگر فوری طور پر شو کو ہٹایا نہیں گیا تو کمپنی کے خلاف مزید کارروائی کریں گے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں