اشتہار

یوگنڈا میں سال نو کی آتشبازی بچے سمیت 9 افراد کی جان لے گئی

اشتہار

حیرت انگیز

افریقی ملک یوگنڈا میں سال نو کے موقع پر ہونے والی آتشبازی نے ایک بچے سمیت 9 زندگیوں کے چراغ گل کر دیے۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق یہ واقعہ یوگنڈا کے درالحکومت کمپالا میں پیش آیا ہے جہاں ایک شاپنگ مال میں سال نو کی آمد کی خوشی میں آتشبازی کی جا رہی تھی اور اسکو دیکھنے کے لیے لوگوں کی بڑی تعداد وہاں موجود تھی۔

رپورٹ کے مطابق شاپنگ مال میں آتشبازی دیکھنے والا کا ہجوم بڑھا تو لوگ راہداری میں پھنس گئے۔ اسی اثنا میں پھنسنے والے لوگوں کی چیخ وپکار سے بھگدڑ مچ گئی اور افراتفری پھیل گئی۔ کئی لوگ ایک دوسرے پر گر گئے۔

- Advertisement -

اسی بھگدڑ کے دوران قدموں تلے روندے جانے اور دم گھٹنے کے باعث 10 سالہ لڑکے سمیت 9 افراد ہلاک ہوگئے۔

یوگنڈا پولیس کے مطابق بہت سے لوگ اس وقت پھنس گئے جب وہ بڑی تعداد میں آتش بازی دیکھنے کے لیے داخل ہو رہے تھے۔ ایسا کرتے ہوئے کئی لوگ دم گھٹنے سے ہلاک ہوئے۔

پولیس ترجمان نے بتایا کہ ہنگامی سرگرمیوں کے لیے عملہ جائے وقوعہ پر پہنچا اور زخمیوں کو اسپتال منتقل کیا۔ اسپتال میں 9 افراد کی ہلاکت کی تصدیق ہو گئی۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں