منگل, فروری 18, 2025
اشتہار

نیوزی لینڈ نے روس کی کن 24 اعلی شخصیات کو بلیک لسٹ کیا؟

اشتہار

حیرت انگیز

یوکرین تنازع کے بعد سے مغربی اور یورپی ممالک کا روسی پر پابندیاں عائد کیے جانے کا سلسلہ جاری ہے نیوزی لینڈ نے اہم روسی شخصیات کو بلیک لسٹ کردیا ہے۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق نیوزی لینڈ نے یوکرین تنازع کے بعد روس کے ڈیجیٹل ڈیولپمنٹ کے وزیر مسکوت شادایف اور 23 میڈیا ورکرز کو بلیک لسٹ کر دیا ہے۔

اس حوالے سے نیوزی لینڈ کے وزیر خارجہ نانیا مہوتا نے اپنے ایک جاری بیان میں کہا ہے کہ  پابندیوں کا شکار ہونے والوں میں ڈیجیٹل ڈیولپمنٹ، کمیونیکیشنز اور ماس میڈیا کے وزیر، چینل-1 روس کے سی ای او، اور روسی میڈیا آؤٹ لیٹس بشمول InfoRos، SouthFront، اور Strategic Culture Foundation کے اہم عہدیدار شامل ہیں۔

نیوزی لینڈ نے اس سے قبل 1200 سے زیادہ روسی اور بیلا روسی افراد اور اداروں پر پابندیاں عائد کی تھیں۔ ان پابندیوں میں بالخصوص لین دین اور داخلے پر پابندی شامل ہے۔ اس کے علاوہ روس پر سخت اقتصادی پابندیاں عائد کروائی گئیں ہیں، جس نے نیوزی لینڈ اور روس کے درمیان تجارت کو معطل کر دیا ہے۔

یاد رہے 24 فروری کو روسی صدر ولادیمیر پوتن نے دونباس جمہوریہ کے سربراہوں کی درخواست پر ایک خصوصی فوجی آپریشن کا اعلان کیا۔ اس کے جواب میں مغرب نے روس پر بڑی پابندیاں عائد کر دیں۔ اس کے علاوہ مغربی ممالک نے کیف کو ہتھیار اور فوجی ساز وسامان فراہم کرنا شروع کر دیا جس کی کل مالیت کا تخمینہ اس وقت اربوں ڈالر ہے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں