تازہ ترین

چینی باشندوں کی سیکیورٹی کیلیے آزاد کشمیر میں ایف سی تعینات کرنے کا فیصلہ

آزاد کشمیر میں امن وامان کی صورتحال برقرار رکھنے...

ملک سے کرپشن کا خاتمہ، شاہ خرچیوں میں کمی کریں گے، وزیراعظم

وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ کھربوں روپے...

امریکا نے دہشتگردی سے نمٹنے کیلیے پاکستانی اقدامات کی حمایت کر دی

امریکا نے دہشتگردی سے نمٹنے کے لیے پاکستان کے...

آج پاکستان سمیت دنیا بھر میں عالمی یوم مزدور منایا جا رہا ہے

آج پاکستان سمیت دنیا بھر میں عالمی یوم مزدور...

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا اعلان

وزیراعظم شہبازشریف نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی...

دورہ پاکستان کیلیے نیوزی لینڈ کی ٹی 20 کرکٹ ٹیم کا اعلان

پاکستان اور نیوزی لینڈ کے خلاف پانچ ٹی 20 میچوں پر مشتمل سیریز آئندہ ماہ سے شروع ہو رہی ہے جس کے لیے 16 رکنی کیوی اسکواڈ کا اعلان کر دیا گیا ہے۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق پاکستان آئندہ ماہ 5 ٹی ٹوئنٹی میچز پر مشتمل سیریز کے لیے نیوزی لینڈ کی میزبانی کرے گا۔ دورے کے لیے نیوزی لینڈ کرکٹ بورڈ نے 16 رکنی اسکواڈ کا اعلان کر دیا گیا ہے۔ ریگولر کپتان کے نہ آنے پر ٹیم کی قیادت ٹام لیتھم کے سپرد کی گئی ہے۔

نیوزی لینڈ کرکٹ بورڈ کے اعلان کردہ 16 رکنی اسکواڈ میں اس کے اسٹار کھلاڑی شامل نہیں ہیں۔ بورڈ نے ٹی ٹوئنٹی کے مستقل کھلاڑیوں کو ملک کی نمائندی کے بجائے آئی پی ایل کھیلنے کی اجازت دے دی ہے جس کے باعث ریگولر کپتان کین ولیمسن سمیت ٹم ساؤدی، گلین فلپس، مچل سینٹنر، ڈیوون کونووے، فن ایلن، مائیکل بریسویل اور لوکی فرگوسن ٹیم میں شامل نہیں کیے گئے ہیں جبکہ ہیڈ کوچ گیری اسٹیڈ بھی پاکستان میں ٹی 20 میچز کے دوران آرام کریں گے۔

کیوی بورڈ کے اعلان کردہ اسکواڈ کے مطابق ٹیم میں ٹام لیتھم (کپتان)، چیڈ بوئیز، مارک چیپمین، ڈین گلیور، میٹ ہینری، بین لسٹر، ایڈم ملن، کول میک کونچی، ڈیرل مچل، جمی نیشم، راچین رویندرا، ٹم سیفرٹ، ایش سوڈھی، بلیئر ٹکنر، ول ینگ اور ہینری شیپلی شامل ہیں۔

نیوزی لینڈ کرکٹ ٹیم آئندہ ماہ پاکستان پہنچے گی۔ پانچ ٹی ٹوئنٹی کی سیریز کا آغاز 14 اپریل سے ہوگا۔

Comments

- Advertisement -