تازہ ترین

چینی باشندوں کی سیکیورٹی کیلیے آزاد کشمیر میں ایف سی تعینات کرنے کا فیصلہ

آزاد کشمیر میں امن وامان کی صورتحال برقرار رکھنے...

ملک سے کرپشن کا خاتمہ، شاہ خرچیوں میں کمی کریں گے، وزیراعظم

وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ کھربوں روپے...

امریکا نے دہشتگردی سے نمٹنے کیلیے پاکستانی اقدامات کی حمایت کر دی

امریکا نے دہشتگردی سے نمٹنے کے لیے پاکستان کے...

آج پاکستان سمیت دنیا بھر میں عالمی یوم مزدور منایا جا رہا ہے

آج پاکستان سمیت دنیا بھر میں عالمی یوم مزدور...

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا اعلان

وزیراعظم شہبازشریف نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی...

‏’نیوزی لینڈ ٹیم بہانے تلاش کر رہی تھی‘‏

وفاقی وزیرداخلہ شیخ رشید نے کہا ہے کہ نیوزی لینڈکی ٹیم شروع سےواپس جاناچاہتی تھی بہانےتلاش کررہی تھی ‏انہوں نے دورہ کیوں منسوخ کیا تھوڑے وقت میں پتہ چل جائےگا۔

اے آر وائی نیوز کے پروگرام آف دی ریکارڈ میں گفتگو کرتے ہوئے شیخ رشید نے کہا کہ نیوزی لینڈکےکھلاڑی ‏صحافیوں کےجلوس سے ڈر رہےتھے صحافیوں کےجلوس سےنیوزی لینڈکی ٹیم کوکیاخطرہ ہوسکتاہے؟ ٹیم نے کہا ‏صحافیوں کاجلوس ہوٹل کےبہت قریب ہو رہا ہے یہ بہانے تلاش کررہے تھے کہ کسی صورت دورہ منسوخ کریں۔

وفاقی وزیر نے کہا کہ نیوزی لینڈکی ٹیم کوکوئی تھریٹ یاریڈالرٹ نہیں تھا وزیراعظم نےمیچ کیلئےآرمی کی ‏تعیناتی کی منظوری دی تھی سیکیورٹی بہترین رکھنےکیلئےہم نےسیکیورٹی کےانتظامات کیےتھے 4دن تک نیوزی ‏لینڈ کے کھلاڑیوں نےپریکٹس بھی کی آخری دن نیوزی لینڈکےکھلاڑیوں نےکہاہم گراؤنڈ میں نہیں جائیں گے۔

شیخ رشید نے کہا کہ نیوزی لینڈکےکھلاڑیوں کویقین دہانی کرائی کہ گراؤنڈبھی خالی کرالیں گے دنیابھرمیں نیوزی ‏لینڈ ٹیم کی واپسی کوٹاپ نیوز پر رکھا گیا سب نےکہانیوزی لینڈکی ٹیم کسی صورت پاکستان میں کھیلنےکو تیار ‏نہیں پوری دنیاتسلیم کرتی ہےآئی ایس آئی بہترین ایجنسی ہے آئی ایس آئی کےپاس بھی کوئی تھریٹ یاریڈالرٹ ‏نہیں تھا۔

ان کا کہنا تھا کہ دعوےسےکہتاہوں ماضی میں کسی ٹیم کواتنی سیکیورٹی نہیں دی گئی نیوزی لینڈکی ٹیم کو ‏جو سیکیورٹی دی گئی ماضی میں کسی ٹیم کونہیں دی گئی نیوزی لینڈکی ٹیم کیلئے24گھنٹےبہترین اورہائی لیول ‏سیکیورٹی رکھی گئی نیوزی لینڈنےدورہ کیوں منسوخ کیا تھوڑے وقت میں پتہ چل جائےگا۔

Comments

- Advertisement -