اشتہار

نو منتخب وزیراعظم شہباز شریف آج عہدے کا حلف اٹھائیں گے

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد : نومنتخب وزیراعظم شہباز شریف آج اپنے عہدے کا حلف اٹھائیں گے، صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی وزیراعظم سے حلف لیں گے۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم کی حلف برداری کی تقریب آج سہ پہر 3 بجے ایوان صدر میں ہو گی، حلف برداری کی تقریب کیلئے تمام تیاریاں مکمل کر لی گئی ہیں۔

نومنتخب وزیر اعظم شہباز شریف آج ایوان صدر میں اپنے عہدے کا حلف اٹھائیں گے، صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی وزیراعظم سے ان کے عہدے کا حلف لیں گے۔

- Advertisement -

تقریب میں شرکت کیلئے دعوت نامے بھی جاری کردیے گئے ہیں، آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر، نگران وزیراعظم انوار الحق کاکڑ، چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی اور سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق شرکت کریں گے۔

چاروں صوبوں کے گورنرز، وزرائے اعلیٰ بھی تقریب حلف برداری میں شریک ہوں گے، اس کے علاوہ نامزد صدر آصف زرداری اوربلاول بھٹو کو بھی تقریب میں مدعو کیا گیا ہے۔

ن لیگ کے پارٹی عہدیداراوردیگررہنما بھی تقریب حلف برداری میں شریک ہوں گے۔

گذشتہ روز ملک کی سولہویں قومی اسمبلی نے اپنا چوبیس واں قائد ایوان چُنا تھا اور شہباز شریف دوسری مرتبہ وزیر اعظم پاکستان منتخب ہوئے تھے۔

مسلم لیگ ن، پیپلزپارٹی، ایم کیوایم، ق لیگ اور استحکام پاکستان کے مشترکہ امیدوار شہباز شریف نے دو سو ایک ووٹ حاصل کیے جبکہ سنی اتحاد کونسل کے امیدوار عمر ایوب خان کو بانوے ووٹ ملے۔

جے یو آئی نے انتخابی عمل میں حصہ نہیں لیا اور اس کے ارکان ایوان سے باہر چلے گئے جبکہ بی این پی کے سربراہ اختر مینگل ایوان میں بیٹھے رہے لیکن ووٹ کاسٹ نہیں کیا۔

وزیراعظم منتخب ہونے کے بعد اسمبلی میں اپنا پہلا خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم شہباز شریف نے اپوزیشن کو میثاق معیشت کے ساتھ میثاقِ مفاہمت کی دیتے ہوئے کہا تھا کہ آئیں مل کر بیٹھیں اورپاکستان کوسنواریں۔ کبھی انتقام کی سیاست کانہیں سوچا،صبروتحمل سے کام لیا، ہمارے سامنےپہلا راستہ اپنی سیاست بچا کرآرام سےگھربیٹھنےاور دوسراملک بچانےکیلئےہرچیزکی قربانی دینا تھا۔

شہباز شریف نے ایک گھنٹہ تئیس منٹ اور عمر ایوب نے ایک گھنٹہ پچپن منٹ خطاب کیا، جس کے بعد قومی اسمبلی کا اجلاس آج صبح گیارہ بجے تک ملتوی کردیا گیا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں