تازہ ترین

چینی باشندوں کی سیکیورٹی کیلیے آزاد کشمیر میں ایف سی تعینات کرنے کا فیصلہ

آزاد کشمیر میں امن وامان کی صورتحال برقرار رکھنے...

ملک سے کرپشن کا خاتمہ، شاہ خرچیوں میں کمی کریں گے، وزیراعظم

وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ کھربوں روپے...

امریکا نے دہشتگردی سے نمٹنے کیلیے پاکستانی اقدامات کی حمایت کر دی

امریکا نے دہشتگردی سے نمٹنے کے لیے پاکستان کے...

آج پاکستان سمیت دنیا بھر میں عالمی یوم مزدور منایا جا رہا ہے

آج پاکستان سمیت دنیا بھر میں عالمی یوم مزدور...

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا اعلان

وزیراعظم شہبازشریف نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی...

کروشیا سے اپ سیٹ شکست پر نیمار نفسیاتی طور پر متاثر

دوحہ: فیفا ورلڈ کپ 2022 کے کوارٹر فائنل میں کروشیا سے اپ سیٹ شکست پر عالمی شہرت یافتہ اسٹار فٹبالر نیمار نفسیاتی طور پر متاثر ہوگئے۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق نیمار نے انسٹا گرام پر اپنی دو تصاویر شیئر کیں جن میں وہ میچ ہارنے کے بعد مایوس دکھائی دے رہے ہیں۔

نیمار نے تصاویر کے ساتھ طویل کیپشن میں لکھا کہ شکست سے میں نفسیاتی طور پر تباہ ہوگیا، یہ وہ شکست تھی جس نے مجھے سب سے زیادہ نقصان پہنچایا۔

اسٹار فٹبالر نے لکھا: ’میں گراؤنڈ میں 10 منٹ تک بالکل مفلوج ہو کر رہ گیا تھا اور پھر جذبات پر قابو نہ رکھ سکا۔ بدقسمتی سے یہ ایک طویل وقت کے لیے تکلیف ہے۔ مجھے اپنی ٹیم پر فخر ہے کیوں کہ ان میں عزم اور لگن کی کمی نہیں تھی۔‘

یہ بھی پڑھیں: کیا نیمار اگلا فیفا ورلڈ کپ کھیلیں گے؟ فٹبالر نے خاموشی توڑ دی

 

View this post on Instagram

 

A post shared by NJ 🇧🇷 (@neymarjr)

انسٹا گرام پوسٹ میں نیمار نے اپنے شائقین کا بھی شکریہ ادا کیا جنہوں نے انہیں بھرپور سپورٹ کیا اور شکست پر مایوس ہوئے۔

یاد رہے کہ کوارٹر فائنل میں برازیل اور کروشیا کے درمیان دلچسپ اور سنسنی خیز مقابلہ دیکھنے کو ملا۔ ٹیموں نے متعدد بار ایک دوسرے کے گول پوسٹ پر حملے کیے تاہم کسی ٹیم کو کامیابی نہ مل سکی۔

مقررہ وقت میں دونوں ٹیموں کا مقابلہ بغیر کسی گول کے برابر تھا لیکن اضافی وقت میں دونوں نے ایک ایک گول کیا جس کے بعد فیصلہ پیلنٹی ککس پر ہوا۔

کروشیا نے پنالٹی شوٹ آؤٹ پر 2-4 سے کامیابی حاصل کی اور یوں کروشیا مسلسل دوسری بار فیفا ورلڈ کپ کے سیمی فائنل میں جا پہنچی۔

میچ کے بعد نیمار کے گراؤنڈ میں زارو قطار رونے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی تھی۔ ساتھی کھلاڑیوں کی تسلی کے باوجود بھی وہ کافی دیر روئے تھے۔

Comments

- Advertisement -