تازہ ترین

کسی بھی ایئرپورٹ کو نہیں بیچا جا رہا ہے ، صرف افواہیں پھیلائی جارہی ہیں، سعد رفیق

اسلام آباد : وفاقی وزیر سعد رفیق نے واضح کیا کہ کسی بھی ایئرپورٹ کو نہیں بیچا جا رہا ہے ، صرف افواہیں پھیلائی جارہی ہیں ، تینوں ایئرپورٹس کو اپ گریڈ کیا جارہا ہے۔

تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر سعدرفیق نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ کسی ایئرپورٹ کی نجکاری نہیں ہورہی، صرف افواہیں پھیلائی جارہی ہیں، ملک کے تین ایئرپورٹ کو آؤٹ سورس کیا گیا ہے۔

سعد رفیق کا کہنا تھا کہ کسی بھی ایئرپورٹ کو نہیں بیچا جا رہا ہے، اپنے ائیرپورٹس کو جرمنی، لندن، یورپ ،برازیل ، دہلی کی طرز پر آؤٹ سورس کریں گے ، اس سلسلے میں قطر  ، یو اے ای سمیت سارے آپریٹرز کو بلا رہے ہیں، اپنے ایئرپورٹس کو بہترین بڈ پر آؤٹ سورس کریں گے تو غیرملکی سرمایہ کاری براہ راست ملک میں آئے گی۔

قومی ایئرلاین کے حوالے سے وفاقی وزیر نے کہا کہ پی آئی اے مدتوں بیمار لیکن قابل اصلاح ادارہ ہے، پی آئی اےکودرست کرنے کیلئے لمبا وقت نہیں چاہئے۔

ان کا کہنا تھا کہ یورپ اور یو کےمیں پروازیں چاہتے ہیں، روٹس کھلیں گے تو ٹکٹس نیچے لائیں گے، 15 ائیرپورٹس کے بعد روٹ کھل جائیں تو مسافروں کوسہولت میسر ہوگی۔

جہازوں میں فوڈ کوالٹی سے متعلق سعد رفیق نے کہا کہ فوڈ کوالٹی کو بہترین کیا،لاہور، کراچی ،راولپنڈی سے بھی کوالٹی کو بہتر کیا، ہمارے پاس 14 اے تھری ٹی 20 ہیں اور  7طیاروں کے حالت بہتر ہو گئی جبکہ 12 ٹریل 7 اور 10 ٹریل سیون فلائی کریں گے۔

وفاقی وزیر نے بتایا کہ لاہور اور اسلام آباد کے طیاروں کو سب سے پہلے بہتر کریں گے، بزنس و اکانومی کلاس کی حالت میں بہتری لائیں گے اور پی آئی اے کی برینڈ نگ کرکے 48 کروڑ تک لے جائیں گے۔

انھوں نے کہا کہ پی آئی اے سٹاف کا رویہ پہلے سے بہتر ہوا ہے، ایمریٹس کے ساتھ جوائنٹ ونچر کرنا چاہتے ہیں۔

Comments

- Advertisement -