تازہ ترین

چینی باشندوں کی سیکیورٹی کیلیے آزاد کشمیر میں ایف سی تعینات کرنے کا فیصلہ

آزاد کشمیر میں امن وامان کی صورتحال برقرار رکھنے...

ملک سے کرپشن کا خاتمہ، شاہ خرچیوں میں کمی کریں گے، وزیراعظم

وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ کھربوں روپے...

امریکا نے دہشتگردی سے نمٹنے کیلیے پاکستانی اقدامات کی حمایت کر دی

امریکا نے دہشتگردی سے نمٹنے کے لیے پاکستان کے...

آج پاکستان سمیت دنیا بھر میں عالمی یوم مزدور منایا جا رہا ہے

آج پاکستان سمیت دنیا بھر میں عالمی یوم مزدور...

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا اعلان

وزیراعظم شہبازشریف نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی...

‘کوئی طاقت ناکام نہیں بناسکتی’: سعودی ولی عہد کا بڑا اعلان

ریاض : سعودی ولی عہد محمد بن سلمان نے وژن 2030 کو ناکام کرنے کی کوشش کرنے والوں کو واضح پیغام دے دیا۔

امریکی میگزین کو انٹرویو دیتے ہوئے سعودی عرب ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان نے وژن 2030 کی کامیابی کی یقین دہانی کراتے ہوئے کہا کہ دنیا کی کوئی طاقت وژن 2030 کو ناکام نہیں کرسکتی۔

ان کا کہنا تھا کہ وژن کو ناکام کرنے والوں کی کوششوں سے پروگرام کی رفتار زیادہ سے زیادہ 5 فیصد تک سست ہوسکتی ہے، اس سے زیادہ کچھ نہیں۔

محمد بن سلمان کا کہنا تھا کہ سعودی عرب، امریکا یا دبئی کے منصوبوں کی نقل نہیں کرنا چاہتا، ہماری اپنی پہچان اور شناخت ہے اور ہم اپنی معاشی اور ثقافتی بنیادوں پر ترقی کرنا چاہتے ہیں۔

العلا اور جدہ کے منصوبوں میں حجاز کا رنگ غالب ہے اور یہی حال نیوم منصوبے کا ہے جو اپنی نوعیت کا بہت منفرد منصوبہ ہے اور اس کی نظیر دنیا میں کہیں نہیں ہے۔

ولی عہد نے کہا ہے کہ سعودی عرب میں کوئی ایک بھی منصوبہ ایسا نہیں جیسے منسوخ کیا ہو۔

Comments

- Advertisement -