تازہ ترین

طاقتور ترین پاسپورٹ کی فہرست، مسلم ملک پہلے نمبر پر آگیا

دنیا کے طاقتور ترین پاسپورٹ کی فہرست میں متحدہ عرب امارات کا پاسپورٹ پہلے نمبر پر آگیا۔

نوماڈ کیپیٹلسٹ نے پاسپورٹ کی درجہ بندی کی سالانہ فہرست جاری کی جس میں یو اے ای کا پاسپورٹ پہلے نمبر پر آگیا ہے جبکہ گزشتہ سال یو اے ای 32ویں نمبر پر تھا۔

واضح رہے کہ پاسپورٹ کی درجہ بندی کرنے والی ہینلے اور دیگر فہرستوں میں ویزا فری سفر کو مدنظر رکھا جاتا ہے۔

تاہم نوماڈ پاسپورٹ انڈیکس 2023 میں ویزا فری سفر، شہریوں پر ٹیکس، دہری شہریت، ذاتی آزادی اور دنیا میں اس ملک کے بارے میں لوگوں کے خیالات کو دیکھا گیا ہے۔

لگسمبرگ اور سوئٹزرلینڈ 108 اسکور کے ساتھ مشترکہ طور پر دوسرے نمبر پر ہیں جبکہ آئرلینڈ، پرتگال چوتھے نمبر پر موجود ہیں۔

اسی طرح جرمنی چھٹے اور چیک ری پبلک ساتویں، نیوزی لینڈ آٹھویں جبکہ سوئیڈن، فن لینڈ اور نیدرلینڈز مشترکہ طور پر 9ویں نمبر پر موجود ہیں۔

دوسری جانب کمزور ترین پاسپورٹ کی فہرست میں پاکستان چوتھے نمبر پر موجود ہیں جبکہ بھارت 159ویں نمبر پر براجمان ہے۔

بنگلہ دیشی پاسپورٹ 182ویں، عراق 197، یمن 198، افغانستان 199 نمبر پر موجود ہے، سری لنکا کا 170 اور چین کا 128واں نمبر ہے۔

Comments

- Advertisement -