تازہ ترین

رانی مکھرجی کی فلم دیکھ کر نارویجن سفیر ناراض

بالی ووڈ اداکارہ رانی مکھرجی کی فلم دیکھ کر نارویجن سفیر ناراض ہو گئے۔

تفصیلات کے مطابق رانی مکھرجی کی نئی فلم ’مسز چیٹر جی ورسز ناروے‘ دیکھ کر نارویجن سفیر ناراض ہو گئے ہیں، یہ فلم گزشتہ روز ریلیز ہوئی تھی۔

بھارت میں تعینات ناروے سفیر ہانس جیکب فرائیڈنلنڈ کا کہنا ہے کہ فلم میں حقائق کو غلط انداز سے پیش کیا گیا ہے اور یہ اصل کیس کی خیالی عکاسی ہے۔

واضح رہے کہ رانی مکھرجی کی فلم بھارتی خاتون ساگاریکا چکرورتی کی اصل زندگی سے ماخوذ ہے، جن کے بچوں کو ناروے کی حکومت نے اپنی تحویل میں رکھ لیا تھا۔

فلم کے پروڈیوسر نکھل آڈوانی نے ساگاریکا چکرورتی کا ایک ویڈیو پیغام شیئر کیا، جس میں انھوں نے کہا کہ ’میں آج کاغذات میں ناروے کے سفیر کے جھوٹے بیان کی مذمت کرتی ہوں، انھوں نے میرے کیس کے بارے میں مجھ سے نامناسب انداز میں بات کی۔‘

ساگاریکا نے کہا ’’ناروے کی حکومت میرے خلاف جھوٹ پھیلاتی رہی ہے، آج تک انھوں نے اپنے کیس ورکرز کی نسل پرستی کے لیے معافی نہیں مانگی، انھوں نے میری زندگی، اور میری ساکھ کو تباہ کر دیا اور میرے بچوں کو نقصان پہنچایا۔‘‘

Comments

- Advertisement -