اشتہار

ٹی ٹوئنٹی کی مقبولیت، ون ڈے کو صرف ورلڈکپ تک محدود کرنے کی تجویز

اشتہار

حیرت انگیز

انگلینڈ کے سابق کرکٹر مارک نکولس نے حیران کن مشورہ دیتے ہوئے کہا ہے کہ ون ڈے کرکٹ کو صرف ورلڈکپ ایونٹ تک محدود کردیا جائے۔

سابق کرکٹر نے مزید وضاحت کرتے ہوئے کہا کہ آج کل کے دور میں پلیئرز فرنچائز کرکٹ اور ٹی ٹوئنٹی کرکٹ کو زیادہ ترجیح دیتے ہیں، نکولس کو یقین ہے کہ موجودہ دور میں کرکٹ کی حرکیات بدل چکی ہیں۔

انھوں نے کہا کہ ہم سمجھتے ہیں کہ ون ڈے کے لیے صرف ورلڈ کپ ہونا چاہیے کیوں کہ یہ میچز اپنا جواز کھو رہے ہیں اور کئی ممالک میں گراؤنڈ تماشائیوں سے نہیں بھرتے۔

- Advertisement -

اس وقت ٹی ٹوئنٹی کرکٹ میں ایک ایسی طاقت ہے جو کافی زوروں پر ہے۔ اس میں صرف میچز کی ٹکٹیں ہی فروخت نہیں ہوتی بلکہ لوگوں کی بڑی تعداد فرنچائزز کو اوون کرتی ہے۔

نکولس نے کہا کہ ٹی ٹوئنٹی میں ایک غیرمعمولی کشش ہے، اور میں سمجھتا ہوں کہ اس کے ساتھ ساتھ 50 اوور کی کرکٹ کو شیڈول کرنا ون ڈے کرکٹ کی موت کے مترادف ہوگا۔

حالیہ ادوار میں ون ڈے کرکٹ کا مستقبل زیر بحث رہا ہے اور کئی سابق کرکٹرز نے اس پر اپنی آرا دی ہے جب کہ کئی بڑے اور نامور کرکٹرز بھی ایک روزہ فارمیٹ سے ریٹائرمنٹ لے چکے ہیں۔

66 سالہ مارک نکولس کا ماننا ہے کہ اس وقت کرکٹ کا مختصر ترین فارمیٹ، 50 اوورز کے فارمیٹ پر بازی لے جاچکا ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں