اشتہار

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں: اوگرا کا اہم بیان آگیا

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد : پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں سے متعلق بڑی خبر آگئی، تیل کی قیمتیں کی ڈی ریگولیشن پالیسی کے بارے میں حتمی فیصلہ وفاقی حکومت پر منحصر ہے۔

تفصیلات کے مطابق آئل اینڈگیس ریگولیٹری اتھارٹی نے تیل کی قیمتیں ڈی ریگولیٹ کرنے کی تردیدکردی۔

اوگرا کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ ڈی ریگولیشن سے تیل کی صنعت اور عوام پر پڑنے والےاثرات کو سمجھتے ہیں، اس حوالے س کوئی بھی فیصلہ مکمل غور اور وسیع مشاورت سے کیا جائے گا۔

- Advertisement -

اس سلسلے میں اوگرا نے آئل ریفائنریز کو خط لکھا، جس میں کہا ہے کہ وزیراعظم آفس کی ہدایت پر تیل قیمتوں کی ڈی ریگولیشن کے کچھ نکات کا خاکہ بنایا گیا۔

خط میں کہنا ہے کہ آئل پرائیسز کی ڈی ریگولائیزیشن کے بارے میں حتمی فیصلہ وفاقی حکومت پر منحصر ہے، ڈی ریگولیشن پالیسی پر فیصلہ اسٹیک ہولڈرز کے نقطہ نظر کو شامل کرکے کیا جائے گا۔

یاد رہے پاکستان پیٹرولیم ڈیلرز ایسوسی ایشن نے وفاقی حکومت کے پیٹرولیم مصنوعات کی ڈی ریگولائیزیشن کے منصوبے کو مسترد کر دیا تھا۔

چیئرمین پیٹرولیم ڈیلرز ایسوسی ایشن عبدالسمیع خان نے اپنے بیان میں کہا تھا کہ پیٹرولیم مصنوعات کو ڈی ریگولائیز کیا گیا تو ملک میں کاروبار بند کرنے پر مجبور ہوں گے۔

انہوں نے خبردار کیا کہ حکومت کے اس عمل سے مہنگائی کا طوفان آئے گا اور ملک کے دور دراز علاقوں میں پیٹرولیم قیمتیں خوفناک حد تک بڑھ جائیں گی، 8 سال سے مصنوعات کی ڈی ریگولائیزیشن سے منع کرتے رہے ہیں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں