اشتہار

عالمی مارکیٹ میں تیل مزید سستا، پاکستانی عوام ثمرات سے محروم

اشتہار

حیرت انگیز

عالمی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمتوں میں کمی کے ثمرات سے پاکستانی عوام محروم رہ گئی۔

عالمی منڈی میں تیل کی قیمتوں میں کمی کا رجحان برقرار رہا ہے اور خام تیل کی قیمتیں مزید گھٹ گئی ہیں۔

عالمی مارکیٹ میں تیل کی قیمتیں دسمبر2021 کی کم ترین سطح پر آگئی ہیں۔ برینٹ کروڈ 2 ڈالر 66 سینٹ کم ہو کر 74 ڈالر 78 سینٹ فی بیرل ہو گیا۔

- Advertisement -

اسی طرح ڈبلیو ٹی آئی کروڈ 2 ڈالر 61 سینٹ کم ہو کر 68 ڈالر 72 سینٹ پر آگیا۔

گزشتہ ماہ فروری میں بین الاقوامی مارکیٹ میں تیل کی قیمت میں 3 فی صد کمی واقع ہوئی تھی۔ بین الاقوامی مارکیٹ میں برینٹ خام تیل کی قیمت 2.45 ڈالر فی بیرل جب کہ امریکی ڈبلیو ٹی آئی کی قیمت میں 2.41 ڈالر فی بیرل کم ہوئی تھی۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں