تازہ ترین

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا اعلان

وزیراعظم شہبازشریف نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی...

’جس دن بانی پی ٹی آئی نے کہہ دیا ہم حکومت گرادیں گے‘

اسلام آباد: وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈا پور...

5 لاکھ سے زائد سمز بند کرنے کا آرڈر جاری

ایف بی آر کی جانب سے 5 لاکھ 6...

اسٹیٹ بینک کو آئی ایم ایف سے 1.1 ارب ڈالر موصول

کراچی: اسٹیٹ بینک کو آئی ایم ایف سے 1.1...

سابق وزیراعظم شاہد خاقان کے سر پر لٹکی نیب کی تلوار ہٹ گئی

سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کے سر پر لٹکی...

’’اللہ تعالیٰ کے بعد مجھے شریف فیملی پر بھروسہ ہے‘‘

پاکستان کرکٹ ٹیم کے مڈل آرڈر بیٹر عمر اکمل جو کئی سال سے کھیل کے میدان سے دور ہیں کا کہنا ہے کہ انہیں اللہ تعالیٰ کے بعد شریف فیملی پر بھروسہ ہے۔

ایک مقامی ٹی وی چینل سے گفتگو کرتے ہوئے عمر اکمل نے انٹرنیشنل کرکٹ میں کم بیک کرنے کے عزم کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ مجھے اللہ تعالیٰ کے بعد شریف فیملی پر بھروسہ ہے۔ ہر فرد کے ذاتی رابطے ہوتے ہیں اور میں نواز شریف کے ساتھ وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کا شکر گزار ہوں کہ جنہوں نے مجھے ہمیشہ وقت دیا۔

کرکٹر نے اپنی پروفیشنل اور ذاتی زندگی کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے کہا  کہ میری زندگی میں کچھ مسائل آئے جس نے مجھے پریشان کیے رکھا۔

انہوں  نے شکوہ کیا کہ کافی عرصے سے مجھے کرکٹ نہیں کھیلنے دی جا رہی ہے۔ میں نے اپنی پرفارمنس دکھائی اور درخواست کی کہ مجھے موقع دیں مگر پاکستان کرکٹ بورڈ میں بیٹھے بڑے مجھ سے پرسنل ہورہے ہیں،

عمر اکمل اس سے قبل سابق وزیراعظم نواز شریف سے ملنے لندن گئے تھے، جہاں میڈیا سے بات کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ نواز شریف کی واپسی سے کرکٹ میں بہتری آئے گی اور ایک درخواست کی ہے امید ہے جلد قبول ہو جائے گی۔

واضح رہے کہ 34 سالہ عمر اکمل گزشتہ چند سالوں میں کرکٹ سے زیادہ اپنے متنازع بیانات اور نجی سرگرمیوں کے حوالے سے میڈیا کی زینت بنتے رہے ہیں جب کہ انہوں نے آخری بار پاکستان کی نمائندگی کرتے ہوئے 2019 میں سری لنکا کے خلاف میچ کھیلا تھا۔

Comments

- Advertisement -