تازہ ترین

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا اعلان

وزیراعظم شہبازشریف نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی...

’جس دن بانی پی ٹی آئی نے کہہ دیا ہم حکومت گرادیں گے‘

اسلام آباد: وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈا پور...

5 لاکھ سے زائد سمز بند کرنے کا آرڈر جاری

ایف بی آر کی جانب سے 5 لاکھ 6...

اسٹیٹ بینک کو آئی ایم ایف سے 1.1 ارب ڈالر موصول

کراچی: اسٹیٹ بینک کو آئی ایم ایف سے 1.1...

سابق وزیراعظم شاہد خاقان کے سر پر لٹکی نیب کی تلوار ہٹ گئی

سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کے سر پر لٹکی...

چیف الیکشن کمشنر بیرون ملک جزیروں کے مزے لینے گئے ہیں، عمر ایوب

اسلام آباد: پی ٹی آئی رہنما عمر ایوب کا کہنا ہے کہ چیف الیکشن کمشنر بیرون ملک جزیروں کے مزے لینے گئے ہیں۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق پی ٹی آئی رہنما عمر ایوب نے ہائیکورٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ چیف الیکشن کمشنر بیرون ملک جزیروں کے مزے لینے گئے ہیں اور جب واپس آئیں گے تو کینیڈا میں سفیر تعینات ہوجائیں گے۔

انہوں نے کہا کہ کل پارلیمںٹ کا جوائنٹ سیشن ہے آپ دیکھیں گے اللہ خیر کرے گا، پری پول رگنگ ہورہی ہے، پولنگ اسٹیشنز کی تعداد کم ہوگئی ہے۔

عمر ایوب نے کہا کہ عدالتوں کے شکر گزار ہیں ہماری قومی اسمبلی کی دو اور صوبائی اسمبلی کی ایک نشست واپس ملی۔

پی ٹی آئی رہنما نے کہا کہ عالیہ حمزہ اور صںم جاوید کو جیل میں بنیادی سہولیات نہیں دی جارہی، خواتین کے ساتھ یہ سلوک کیا جارہا ہے، بدقسمتی سے ہم نے تاریخ سے کوئی سبق نہیں سیکھا ہے۔

انہوں نے کہا کہ پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتیں مزید بڑھیں گی، یہ عوام کی جیبوں پر ڈاکہ ماریں گے۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز عمر ایوب کا کہنا تھا کہ بانی پی ٹی آئی قومی یکجہتی کی علامت ہیں انہیں دیوار کے ساتھ نہ لگایا جائے، تحریک تحفظ آئین کے نام سے 6 جماعتوں کا اتحاد بن چکا ہے، ہم اپنی تحریک جاری رکھیں گے۔

ان کا کہنا تھا کہ فیض آباد انکوائری رپورٹ پبلک ہونی چاہیے، ہمارا مطالبہ ہے بہاولنگر واقعہ کی انکوائری ایک جج کی زیرنگرانی ہونی چاہیے، ہمارا ایجنڈا آئین اور قانون کی بالادستی ہے۔

Comments

- Advertisement -